داد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔ہمسا یہ اور جعرافیہ

Print Friendly, PDF & Email

داد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔ہمسا یہ اور جعرافیہ

اقوام متحدہ کی سلا متی کو نسل میں افغا نستان کے امن عمل پر بحث ہوئی بحث کا آغا ز کر تے ہوئے افغا نستا ن کے مستقل مندوب نے پا کستان پر الزام لگا یا کہ طا لبان کو پا کستان کی حدود سے مسلح کر کے سر کار ی فو ج اور اہم تنصیبات پر حملے کے لئے بھیجا جا تا ہے انہوں نے 10منٹ کی تقریر میں 7منٹ پا کستان پر الزام ترا شی میں لگا یا جواب میں پا کستا نی مندوب منیر اکر م نے پریس کا نفر نس کر کے افغا نستا ن کے الزا مات کی پُر زور تر دید کی سلا متی کونسل کا خصوصی اجلا س افغا نستا ن کی درخواست پر بلا یا گیا تھا افغا نستان نے اس اجلا س کو پا کستان پر الزام ترا شی کے لئے استعمال کیا پا کستان سلا متی کو نسل کے غیر مستقل ار کا ن میں شا مل نہیں ہے نو مبر 2018ء میں ایشیا سے ایک ممبر کا انتخا ب ہو رہا تھا چار اسلا می مما لک بھی اُمید وار تھے بھارت بھی اُمیدوار تھا پا کستان نے جنرل اسمبلی میں اپنا ووٹ بھارت کے حق میں استعمال کر کے خود اپنے پاوں پر کلہا ڑی ما ر نے کا مظا ہرہ کیا 2021ء میں سلا متی کو نسل کی صدارت کا فال بھارت کے نا م نکلا کیونکہ صدارت باری باری ہر ممبر کو ملتی ہے جمعہ 6اگست کو خصو صی اجلا س کی صدارت بھارت کے سفیر ایس جے شنکر کر رہے تھے افغا نستا ن کے سفیر محمد حنیف اتمار نے دو روز پہلے بھارتی سفیر سے تفصیلی ملا قات کی چنا نچہ اجلا س میں پا کستان پر الزام لگا نے سے پہلے پا کستان کے خلاف ما حول بنا یا جا چکا تھا پا کستانی سفیر اجلا س میں مو جود نہیں تھا اس وجہ سے اس کو پریس کا نفرنس کا سہا را لینا پڑا ہمارے لئے افغا نستا ن اور بھارت کا گٹھ جو ڑ نیا نہیں ہے 14اگست 1947ء سے 6اگست 2021ء تک 74سالوں میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب ہمارے ان دو ہمسا یوں نے پا کستان کے حق میں خیر سگا لی کا کوئی پیغا م دیا ہو بھارت اور افغا نستا ن نے روز اول سے پا کستان کو ہمسا یہ نہیں ما نا بلکہ دشمن کا در جہ دیا دونوں نے پا کستا ن کی سر حدوں کو تسلیم نہیں کیادونوں نے ہمارے وجو د کو تسلیم نہیں کیا ہمارے دونوں ہمسا یوں کو اس بات کا علم نہیں کہ ہمسا یہ اور پڑو سی کا تعلق تاریخ یا سیا سیات سے نہیں ہمسا یہ اور پڑو سی کا تعلق جعرا فیہ سے ہے کوئی ملک کسی خا ص وجہ سے چا ہے تو تا ریخ اور سیا سی نظر یے کو مسخ کر سکتا ہے تبدیل کر سکتا ہے مگر کوئی ملک ہزار بار خواہش کر ے ہزار بار زور لگا ئے تب بھی جعرا فیے کو تبدیل نہیں کر سکتا بھارت لا کھ جتن کرے پھر بھی متحدہ عرب امارات کو اٹھا کر اپنی مغربی سرحد پر پا کستان کی جگہ نہیں رکھ سکتا افغا نستان لا کھ جتن کرے پھر بھی بھارت کو اٹھا کر پا کستان کی جگہ اپنی مشرقی سر حد پر نہیں رکھ سکتا جعرافیہ اور محل وقوع جیسا ہے ایسا ہی رہے گاا فغا نستا ن اسلامی امارت بن سکتا ہے، کمیو نسٹ ملک بن سکتا ہے ہر صورت میں اس کا مشرقی ہمسا یہ پا کستان ہی ہو گا کوئی اور ملک نہیں ہو گا 1978ء میں کمیو نسٹ افغا نستان سے فرار ہو نے والے مہا جرین پا نج وقتوں کے نما زی تھے علماء اور پا کباز لو گ تھے ان کو پا کستان نے پنا ہ دے دی مہا جر کیمپ مہیا کئے اپنے شہر، دیہا ت، بازار اور مسجدیں ان کے لئے کھول دیئے دل و جا ن سے اُن کی خد مت کی 2021ء میں اگر اما رت اسلا می کی حکومت بنی تو کمیو نسٹوں کو افغا نستا ن چھوڑ نا پڑے گا امریکہ نے اعلا ن کیا ہے کہ اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ، انکی کا بینہ، جر گہ ارا کین اور تر جما نوں کو امریکہ میں پنا ہ دی جا ئیگی امریکہ نے 4لاکھ افغا نیوں کو پنا ہ دینے کے لئے بجٹ بھی مختص کیا ہوا ہے اس طرح نیٹو اتحا د کے دوسرے مما لک بھی محدود تعداد میں افغا ن مہا جرین کو پنا ہ دینگے اب بھی 70لا کھ سے لیکر ایک کروڑ تک کی تعداد میں مہا جرین پا کستان اور ایران میں پنا ہ ڈھونڈ لینگے ایران کی نسبت مہا جرین کا زیا دہ بوجھ پا کستان پر پڑے گا سلا متی کونسل میں پا کستان پر الزام تراشی کرنے والے سفیر محمد حنیف اتمار کو یقین ہے کہ وہ امریکہ میں پنا ہ حا صل کرے گا افغا ن صدر اشرف غنی اور ان کی کا بینہ کو بھی امریکہ پر بھروسہ ہے لیکن دوسرے لو گوں کا یہ حال نہیں امریکہ اور نیٹو مما لک ہر افغا نی کو پنا ہ نہیں دینگے افغا ن شہریوں کی بڑی تعداد ہمسا یہ ملکوں کا رُخ کریگی پا کستان کو ایک بارپھر افغا ن مہا جرین کی میز با نی کرنی پڑے گی اس لئے افغا ن حکومت کو پا کستان پر الزا مات کی بو چھا ڑ کر نے سے پہلے 100بار سو چنا چا ہئیے ہمسا یہ تاریخ اور نظریہ نہیں جسے تم مسخ کر سکو، ہمسا یہ تمہا را جعرافیہ ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو گا۔