داد بیداد ۔۔۔۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی۔۔تاریخی مو قع

Print Friendly, PDF & Email

داد بیداد ۔۔۔۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی۔۔تاریخی مو قع

افغا نستا ن کے عوام اور سیا ستدا نوں کو مئی 2021ء میں اپنے وطن کو سدھار نے اور نئی نسل کو خو شحا ل ملک کی نوید دینے کا تاریخی مو قع مل رہا ہے اس مو قع سے فائدہ نہ اُٹھا یا گیا تو آنے والی نسلیں مو جو دہ قیا دت کو معاف نہیں کرینگی یکم مئی 2021سے امریکی اور نا ٹو افواج کے انخلا ء کا با قاعدہ آغا ز ہو رہا ہے فو جی سازو سا ما ن کی پیکنگ شروع ہو گئی ہے زیا دہ سامان جہا زوں کے ذریعے لے جا یا جا ئیگا بھاری مشینری سڑک کے راستے بندر گا ہ تک لے جا ئی جا ئیگی فو جی زبان میں اس کو بھی ”اپریشن“ کا نا م دیا جا تا ہے داغ دہلوی نے کہا تھا ”اپ ہم بھی جا نے والے ہیں سا ما ن تو گیا“ اس پر غا لب کا مصر عہ بھی چُست کیا جا سکتا ہے ”بڑے بے ابرو ہو کر تیرے کو چے سے ہم نکلے“ افغا نستا ن سے بیرونی فو جو ں کے انخلا ء کا منصو بہ 2016کی انتخا بی مہم میں سابق صدر ڈو نلڈ ٹر مپ نے دیا تھا ان کی حکومت آنے کے بعد اس پر سنجید گی سے کا م ہو ا دو حہ مذاکرات کا ڈول ڈالا گیا اور معا ہدہ بھی ہوا معا ہدے کے تحت افغا ن لیڈروں کو موقع دیا گیا کہ با ہمی گفت و شنید کے ذریعے مستقبل کی حکومت کا خا کہ تیار کریں تمام فریق اس پر راضی ہو ں با غی جنگجو ہتھیار پھینکدیں اور پر امن افغا نستا ن کے لئے راستہ ہموار کریں بات قیدوں کی رہا ئی سے شروع ہو نی چا ہئیے تھی مگر افغا ن لیڈروں نے ذمہ داری کا مظا ہرہ نہیں کیا قیدیوں کی رہا ئی اب تک عمل میں نہیں آئی، انٹر ا افغا ن ڈائیلا ک میں تعطل بر قرار ہے صدر ٹرمپ کے بعد جو بائیڈن اقتدار میں آئے تو انہوں نے امریکی اور نا ٹو فو جوں کی واپسی کے لئے یکم مئی 2021کی تاریخ مقرر کر دی ڈیمو کریٹک قیا دت نے دو ٹوک الفاظ میں اعلا ن کیا کہ افغا نستا ن کی سلا متی امریکہ کی سردردی میں شا مل نہیں اپنے ملک کی سلا متی کے لئے افغا ن عوام کو کام کر نا ہو گا امن کی بحا لی اور سر حدوں کی دفاع کے لئے افغا نستان کی قومی فوج کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا دوسری طرف غیر جا نبدار مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغا نستا ن کی قومی فو ج اندرونی سلا متی اور سر حدوں کے دفاع کی پوری صلا حیت نہیں رکھتی اس خلا کو پُر کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی انتظام کرنا ہو گا پینٹا گان کی خواہش ہے کہ بھارت کے ذریعے اس خلا کو پُر کیا جا ئے بھارتی فو ج افغا نستا ن میں اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقا بلہ کر نے کے لئے کر دار ادا کرنے ساتھ افغا ن فو ج کو مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے ضروری تر بیت اور سا زو سا ما ن سے بھی لیس کرے اس کا مطلب یہ ہوا کہ ”آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا“ امریکی فو ج کے انخلا کے بعد پھر غیر ملکی فو ج آئیگی اس حوالے سے افغا نستا ن کے قریبی ہمسا یوں کو بھی تشویش ہے ایرانی قیا دت نے اپنی تشویش کا بر ملا اظہار کیا ہے پا کستان کے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل قمر جا وید با جوہ نے کہا ہے کہ پر امن افغا نستا ن کو پا کستا ن اپنی ضرورت سمجھتا ہے ان کا اشارہ غا لباً علا مہ اقبال کے اُس فارسی قطعے کی طرف ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ”ایشیا ایک براعظم ہے افغا نستان اس براعظم کا دل ہے افغا نستان میں امن ہوا تو ایشیا میں امن ہو گا افغا نستا ن میں فساد ہوا تو ایشیا فساد کی زد میں آئے گا ”اپریل 1978سے لیکر اپریل 2021تک 43سال افغا نستا ن میں خا نہ جنگی اور بد امنی رہی پڑو سی ملکوں پر اس کے دور رس اثرات مر تب ہو ئے افغا ن قوم کی دو نسلیں اس خا نہ جنگی کی نذر ہوئیں 1980ء کے عشرے میں پا کستان، ایران، بھارت، امریکہ، بر طا نیہ اور فرانس میں افغا ن مہا جرین کے ہا ں پیدا ہو نے والے بچے اب اپنے بچوں کے باپ بن چکے ہیں مگر انہوں نے افغا نستا ن نہیں دیکھا اپنا وطن نہیں دیکھا وہ اردو اور انگریزی تو فر فر بول لیتے ہیں فارسی اور پشتو بو لتے ہوئے ان کو مشکل پیش آتی ہے اب تک بڑا بہا نہ یہ تھا کہ امریکہ اور نا ٹو کی فو جیں افغا نستا ن پر قا بض ہیں مئی 2021ء سے انخلا ء کا عمل شروع ہو کر اگلے 4مہینوں میں بیرو نی فو جیں نکل گئیں تو ساری ذمہ داری افغا ن عوام اور افغا ن قیا دت کے کندھوں پر آئیگی اگر افغا نیوں نے ذمہ داری کا مظا ہرہ کیا تو کسی دوسری طا قت سے مدد لیئے بغیر اندرونی استحکا م اور سر حدوں کی حفا ظت زیا دہ مشکل نہیں ما ضی کی تلخیوں کو دہرا یا گیا تو فو جی انخلا ء کا عمل متا ثر ہو سکتا ہے پھر امریکی قیا دت کہے گی کہ ہم افغا ن عوام کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتے خدا کرے ایسا نہ ہواور افغا ن عوام اس تاریخی مو قع کو ضا ئع کریں۔