یو نیورسٹی ا ف چترال کے پہلے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظا ہر شاہ نے جمعہ 19 مارچ کو با قاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) یو نیورسٹی ا ف چترال کے پہلے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظا ہر شاہ نے جمعہ 19 مارچ کو با قاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اپ اس سے پہلے Dean Faculty of crop Prodction یو نیورسٹی ا ف اگر یکلچر پشاور میں اپنی خد مات انجام دے رہے تھے۔ انہو ں نے 1984 میں بطور لیکچرر یو نیورسٹی ا ف اگر یکلچر میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں ترقی پا کر پرو فیسر کے عہدے پر فا یض رہے۔انہو ں نے مٹی کے تحفظ اور فصل کی پیدوار میں گران قدرخدمات انجام دیں۔ان کو کئی اہم ایورڈز سے نواا گیا جن میں صدر پاکستان ایورڈ،بہترین ٹیچر ایورڈ اور Soil Science Award شامل ہیں۔اپ پندرہ قو می اور بین ا لاقوامی ریسرچ پراجیکٹ کا میابی سے مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے تقر یبا ایک سو بیس تحقیقی مقالے بھی شا یع کیا ہے۔ان کی نگرانی میں دس پی ایچ ڈی اسکا لرز اور ستر ایم فل اسکا لرز نے مقا لہ لکھ کر ڈگری حا صل کی۔چترال کے عوام اور طلباء و طالبات امید کر تے ہیں کہ یو نیورسٹی ا ف چترال ان کی رہنما ئی اور قیا دت میں ترقی کرے گی۔