اتوار کی علیٰ الصبح چترال ٹاؤن کا نواحی گاؤں اورغوچ میں پہاڑی پتھرسرک کر نیچے گرنے سے چار گھر متاثر ہوگئے جن میں ایک گھر مکمل طور پر منہد م ہوگئی جس میں رہائش پذیر تین افراد زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)گزشتہ چار دنوں سے چترال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں کئی مقامات پر پہاڑی اور برفانی تودے اور پتھروں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اتوار کی علیٰ الصبح چترال ٹاؤن کا نواحی گاؤں اورغوچ میں پہاڑی پتھرسرک کر نیچے گرنے چار گھر متاثر ہوگئے جن میں ایک گھر مکمل طور پر منہد م ہوگئی جس میں رہائش پذیر تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کئے گئے جن میں ایک بچہ مسعود الرحمن کو پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ اپر چترال کے تریچ، ریچ، بروغل وادیوں کو جانے والی سڑکیں ہر قسم کی موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔ اپر چترال کی وادیوں تریچ، کھوت، لاسپور اور یارخون میں ایک فٹ برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں جبکہ گبور میں 9انچ سے ایک فٹ کے درمیان برف پڑی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگئی ہے۔