معروف نوجوان گلوکارمہتاب ضیاب کے کیلاشی ذبان میں گیت اشپاتاکے چرچے۔۔۔ انہوں نے اس گیت کے ذریعے کیلاشی کلچرکواجاگر کیاکہ صوبے میں سیر وسیاحت کو بھی فروغ دینے کی ایک اچھیکوشش کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل) وادی چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار مہتاب ضیاب کا ایک اوراعزاز، 6زبانوں میں گیت گاکر پاکستان کی معروف سنگر حدیقہ کیانی کے بعد دوسراگلوکار بن گئے،چترالی گلوکار نے چترالی،پشتو،اردواور فارسی کے بعداب کیلاشی زبان میں ایک خوبصورت گیت گایاہے جس نے ریلیزہوتے ہی میں سوشل میڈیاپر دھوم مچادی۔انہوں نے اپنے اس گیت کے ذریعے کیلاش کلچرکواجاگر کیابلکہ ساتھ ہی صوبے میں سیاحت کوبھی فروغ دینے کی ایک بہترین کوشش کی گئی ہے۔اشپاتا،،کے نام سے کیلاشی گیت کومحکمہ یوتھ نے جاری کیاہے اس ویڈیوکوبہت محنت سے تیار کی گئی ہے جس طرح شاعر عنایت اللہ آسیر اور آغاخان کیلاشی نے اس وادی میں بسنے والوں کی صحیح ترجمانی کرکے یہاں کے رسم ورواج کو اجاگر کیاہے باالکل اسی طرح اس کی ویڈیو میں بھی کیلاشی کلچرکے ایک اچھے طریقے سے عکاسی کرتے ہوئے دنیامیں متعارف کیاہے۔مہتاب ضیاب کی اس کوشش کو اعلیٰ سطح بہت سراہاگیاہے،سیکٹری سپورٹس خیبر پختونخوا عابد مجید صاحب۔ اقلیتی مشیر کے پی وزیر زادہ اور کھیلوں اور شعبہ سیاحت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے والے سابق ڈی جی اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس،ٹورام ویوتھ آفیئرزحال ہی سوات میں تعینات ڈپٹی کمشنر جنیدخان نے بھی مہتاب ضیاب کی کاوشوں کو سراہااور اسے خیبر پختونخوامیں سیاحت کیلئے ایک اچھاقدم قرادیااسکے ساتھ صوبائی محکمہ یوتھ کے ڈائریکٹر جنرل سلیم جان مروت نے بھی اسے سراہاور اسے محکمہ یوتھ کی جانب سے ریلیزکردیا۔واضح رہے کہ محکمہ سیاحت خیبر پختونخواکی حسین وجمیل وادیوں سوات،کاغان ناران سمیت کئی دیگر مقامات کیساتھ ساتھ ملک بھر میں ٹورازم کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی وژن کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشاء اللہ گلوکار مہتاب ضیاب کا کیلاشی زبان میں گایا ہواگیت،،اشپاتا،،اس ضمن میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ایک ملاقات میں مہتاب ضیاب کا کہناتھاکہ وہ کم مگر معیاری کام کرتے ہیں ں انکی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے گیتوں کے ذریعے چترال بلکہ خیبر پختونخواکانام روشن کروں اور دنیامیں نیک نامی کا باعث بنے اوریہی وجہ ہے کہ انکے گائے ہوئے ہر گیت کو شائقین نے پسند کیااورپذیرائی بخشی ہے۔واضح رہے کہ مہتاب ضیاب پاکستانی معروف سنگر حدیقہ کیانی کے بعد دوسراگلوکار بن گییہیں جنہوں نے 6زبانوں میں گیت گائیاور عوام میں مقبولیت حا صل کی۔