خیبرپختونحواہ خدمات تک رسائی کا قانون شہریوں کو مقررہ وقت میں حکومتی خدمت کے حصول کا حق دیتا ہے اورشہریوں کی شکایت کا ازالہ کرتا ہے۔عمران خانڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترا ل میل) ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر چترال عمران خان نے خدمت کمیشن کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونحواہ خدمات تک رسائی کا قانون شہریوں کو مقررہ وقت میں حکومتی خدمت کے حصول کا حق دیتا ہے اورشہریوں کی شکایت کا ازالہ کرتا ہے۔رائٹ ٹو سروسزایکٹ خیبرپختونحواہ کی گوڈ گورننس پا لیسی ہے،جس کا بنیادی مقصدشہریوں کو مقررہ وقت میں اور شفاف طریقے سے خدمات کی فراہمی یقنی بنانا ہے۔ سرکاری اداروں میں سفارش اور بد عونوانی کو ختم کرنے کیلئے رائٹ ٹو سروسزایکٹ خیبرپختونحواہ نافذ کر دیا گیا ہے۔اور سرکاری اہلکار اس بات کاپابندہے کہ وہ خیبرپختونحواہ کے ہر شہری کوبلا ا متیازاور مقررہ وقت میں خدمات دیں۔خدمات اپنے مقررہ وقت میں نہ دینے کی صورت میں شہری زمہ دار اہلکار کے خلاف متعلقہ آفسر کو اپیل کریں گاء۔ اگر اپیل کے باوجود بھی اسکا مسئلہ حل نہیں ہوا تورائٹ ٹو سروسزایکٹ خیبرپختونحواہ کی خلاف ورزی تصور ہوگاور خدمات کمیشن اس کے خلاف رائٹ ٹو سروسزایکٹ کے تیہدکاروائی کریں گی۔اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت خیبر پحتونخواہ نے صوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفسرز تعینات کی ہے جو شہریوں کی رہنمائی کریں گی۔اور ان کے شکایات کو رجسٹر کرا کے متعلقہ آفیسر کے خلاف رائٹ ٹو سروسزایکٹ خیبرپختونحواہ کے خلاف کاروائی کریں۔رائٹ ٹو سروسزایکٹ عوام کی سہولت اور دادرسی کیلئے بنایا گیا ہے اور اس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈومیسائل کے حصول کیلئے 10دن زمین کی فرد 7دن رجسٹریشن آف FIRاسی وقت،پیدائش اور اموات سرٹیفکیٹ 2دن،پانی کا کنکشن 2 ہفتے،کوڑا کرکٹ 36گھنٹے،بلڈینگ پلان رہائشی 30دن،ذکواہ،جہیز فنڈ اور تعلیمی وظیفہ 20دن،ڈرگ لائیسنس 10دن سکول چھوڑنے کا سرٹیفیکٹ7دن،کریکٹر سر ٹیفکیٹ5دن وڈپرمٹ 60دن،گاڈی کی رجسٹریشن اسی دن اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے 30دن مقررہ۔مزید خدمات کی آگاہی شکایات شہری دفتری اوقات میں ڈسٹریکٹ مانیٹرینگ آفسر سے رابط کریں۔