چترال کو منشیات سے پاک کرنے، خواتین میں خود کشی کے واقعات کا سدباب کرنے، میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ ڈی پی او لویر چترال سونیا شمروز خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)ڈی پی او لویر چترال سونیا شمروز خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چترال کو منشیات سے پاک کرنے، خواتین میں خود کشی کے واقعات کا سدباب کرنے، چترال شہر میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم سے کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ گزشتہ روز صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی چترال میں مسئلے کی صورت اختیار کر گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر اقدامات کئے جائیں گے اور منشیات سپلائی کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتیں کی خودکشی کے وجوہات کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کی صورت میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لئیفون نمبر0346.1119337….پر مسیج یا واٹ آپ پر شکایت کی تفصیل درج کی جاسکتی ہے جس فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریفک کے نظام کو مستحکم کیا جائے گا اور خصوصاً کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔