ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ہنگامی اجلاس،استارو پُل تورکہو کی جلد سے جلد بحالی کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز زیرصدارت صدر ڈسٹرکٹ بار نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔اجلاس کا واحد یک نکاتی ایجنڈا استارو پُل تورکہو کی جلد سے جلد بحالی تھا۔اجلاس میں قرار پایا کہ تورکہو اور تریچ یوسی وغیرہ کے ایک لاکھ کی آبادی گذشتہ 8مہینوں سے استارو پُل ٹوٹنے کی وجہ سے سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ علاقے میں اشیاء خوردنوش کی قلت کا سامنا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کہ صوبائی حکومت این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ استارو کے مقام پرعارضی سٹیل پل کی تنصیب کرکے لوگوں کے مشکلات کم کریں نیز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈی آئی جی ملاکنڈ اور جی او سی بھی اپنا کردار اد کریں۔اجلاس میں بھرپور طورپر استارو پُل بحالی تحریک اوراہلیان تورکہو کی حمایت کی گئی۔
اجلاس میں سینئر صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والد کے وفات پر تعزیت اور مرحوم کے ایثال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔