صوبائی کابینہ نے ایمبولینس سروس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ایمبولینس کی بمعہ عملہ سمیت ریسکیو1122 کو حوالے کرنے کی منظوری دا دی۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یدہ چترال میل) صوبائی کابینہ نے ایمبولینس سروس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ایمبولینس کی بمعہ عملہ سمیت ریسکیو1122 کو حوالے کرنے کی منظوری دا دی۔صوبے کے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 90 فیصد کوٹہ خیبرپختونخو اکے سکونتی اُمیدواروں کیلئے مختص جبکہ 10 فیصد دیگر صوبوں کے اُمیدواروں کیلئے مختص رکھنے کی منظوری۔صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں منتخب کردہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ان ہسپتالوں کی آ?ٹ سورسنگ کی منظوری۔
گجو خان میڈیکل کالج کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کی منظوری۔سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی طبی عملے اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے مسودے کی منظوری۔ اس قانون کی منظوری سے مریضوں کے تیمارداروں کی طرف سے طبی عملے پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے عمل کا تدارک کیا جا سکے گا۔