ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے سی،اینڈ،ڈبلیو آفس بونی کا اچانک دورہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آج سی،اینڈ،ڈبلیو آفس بونی کا اچانک دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہون نے حاضری رجسٹر چیک کیا اورXEN سمیت جملہ اسٹاف کودوران ڈیوٹی حاضر پایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب نے XEN سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کو عوام کو بروقت اور بہتر خدمات باہم پہنچانے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نکلنے کے لئے اپنے مشینریز اپر چترال کے محتلف جگہوں میں standby رکھنے کے سلسلے میں بھی احکامات صادر کیے۔