ٹریفک پولیس لویر چترال نے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کا استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم تیز کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ٹریفک پولیس لویر چترال نے کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، لیزر لائٹوں کا استعمال، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے چترال شہر کے علاوہ دروش اور دوسرے مقامات پر درجنوں افرادکو جرمانہ کرنے کے ساتھی کئی کا چالان کردیا ہے۔ پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال عبدالحئی خان کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک انچارج سب انسپکٹر ابراراحمد نے ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز کو اس سلسلے میں چوکس کردیا ہے جوکہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔