چترال (نما یندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے 17ستمبر کو دورہ چترال اور جلسہ عام میں چترال کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے بھر پور شرکت کرنے اور ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن کے صدارت میں اجلاس میں پی پی پی، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، اے این پی، تجار یونین، ڈرائیورز یونین، آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے نمائندوں نے شرکت کرکے اس عہد کا اظہار کیاکہ وہ چترال کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپنے عظیم مہمان کا شایان شان استقبال کریں گے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن (جے یو آئی) مغفرت شاہ (جماعت اسلامی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن)، محمد حکیم ایڈوکیٹ (پی پی پی)، ایم ا یی خان سرحدی ایڈوکیٹ (اے این پی)، شبیر احمد خان (تجار یونین)، صابر احمد (ڈرائیورز یونین)، خورشید احمد (آل گورنمنٹ ایمپلائز)، قاری جمال عبدالناصر،جمیل (جے یو آئی)، فضل ربی جان (جماعت اسلامی)، حاجی شیر حکیم (بازار چترال)، ساجد اللہ ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن) اور دوسروں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے موضوع پر اس جلسہ عام کی موجودہ دور میں خصوصی اہمیت ہے اور اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا کو ایک پیغام جائے گاکہ دنیا بھر کے مسلمان شان نبوت کے تحفظ میں مکمل طور پر متحد ومتفق ہیں۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی