کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) ڈی،سی آفس اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ سید ظہیر الاسلام صاحب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کھلی کچہری کی صدارت کی۔ اس کھلی کچہری میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ذوالفقار تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال،مکرم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونی،سربراہان جملہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور کثیر تعداد میں عوام الناس نیشرکت کیں۔ لوگوں نے مختلف عوامی مسائل بھرپور طریقے سے اجاگر کئے۔جس کی بابت کمشنر صاحب نے انتہائی مدلل انداز میں جوابات دئیے اور لوگوں کو کافی حد تک مطمئن کیا۔ متعلقہ سربراہان محکمہ جات کو فوری توجہ طلب مسائل کو موقع پرحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مذید برآں کمشنر نے تمام genuine عوامی مسائل کو ایوان اقتدار کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے کی یقین دھانی کرادی۔ انہون نے تمام سربراہان ادارہ جات کو اپنے اپنے سٹیشنوں پہ حاضر رہتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ انتظامی آفیسران کو اپنی زمہ داریاں و اختیارات قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفاد عامہ میں بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی تاکید کی۔تاکہ انتظام انصرام/ امن عامہ و عوامی مفاد کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیا جائے۔ آخر میں لوگوں نے کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے ان کے جائز مطالبات سن لئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کی۔