الہسنت والجما عت ضلع چترال کے زیر اہتمام صحابہ کرام کی شان میں گستا خی کے خلاف چترال میں احتجاجی جلسہ

Print Friendly, PDF & Email

۔

چترال (نما یندہ چترال میل) الہسنت والجما عت ضلع چترال کے زیر اہتمام جمعہ کی نماز کے بعد صحابہ کرام کی شان میں گستا خی کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال بازار میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے الہسنت والجما عت ضلع چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان،سراج الدین سرپرست اعلی، جنرل سیکرٹری مولانا جا وید الرحمن، مولانا اسرارالد ین الہلال،اے این پی کی ضلعی صدر حاجی عید الحسین،پی ایم ایل نون کے محمد کوثر ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستا خی کو کسی صورت میں بر داشت نہیں کی جائے گی اور چترال کے غیور عوام الہسنت والجما عت کے سرپرستی میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وہ اپنے مرکزی قائدین کی کال پر دفاع ناموس رسالت کے لئے اپنی جانوں کا نذزرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ الہسنت والجما عت پاکستان نے دفاع ناموس رسالت پر دس ہزار جانوں کی قر بانی دے چکا ہے۔الہسنت والجما عت ضلع چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان نے اس مو قع پر ضلعی انتظامیہ چترال کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے تمام افراد پرامن اور محب وطن اور ذمہ دار شہری ہیں اور ہمیشہ انہوں نے چترال انتظا میہ کے ساتھ تعاون کی ہے لیکن انتہا ئی افسو س کی بات ہے کہ چترال لویر کی انتظا میہ نے ان کے پر امن جلسے کے لیے اجازت نہیں دی۔