محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا گاؤں شادر ریشن کا ہنگامی دورہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا گاؤں شادر ریشن کا ہنگامی دورہ، دریا کی مسلسل کٹائی سے چترال شندور روڈ متاثر ہونے کا خطرہ اور ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ، ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کو ہنگامی طور پر دریا کا رخ دوسری طرف منتقل کر نے کے احکامات جاری۔ گذشتہ روز شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیلدار مستوج کے ہمراہ گاؤں شادر ریشن کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دریا یارخون کے مسلسل کٹائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور مستوج شندور روڈ کے متاثر ہونے کے خطرے اور اندیشے کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ چونکہ دریا کی مسلسل کٹائی کی وجہ سے ملحقہ گاؤں روز بروز متاثر ہورہا ہے اور چترال شندور روڈ بھی منقطع ہونے خطرہ ہے۔ انہوں نے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر C&W اپر چترال کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر دریا یارخون کا رخ دوسری طرف منتقل کروانے کے حوالے سے سخت ترین احکامات صادر کیے۔تاکہ بروقت انتظامات اور کاروائی سے گاؤں اور روڈ کو مذید تباہی سے بچایا جا سکے۔