چترال (نمائندہ چترال میل)منگل کے روز چترال میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج مظاہر ے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات حکومت مان سکتی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نہیں۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو جائز مراعات فراہم کرنے کے لئے 24 ستمبرکی ڈیڈلائن دیتے ہوئے حکومت کوخبردارکیاکہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پرصوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگااورجلسہ جلوس منعقد کرنے کے بعد 6 اکتوبر کو اسلام آباد پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔
اس موقع پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی طرف سے ضلعی صدرامیرالملک،جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان،سینئراساتذہ کے منیراحمد،مولاناقاری یوسف،واپڈایسوسی ایشن کے جہانگر،پیرامیڈیکل کے جمال الدین،کلاس فوریونین کے قاسم کے علاوہ افتاب عالم،نثاراحمد،شکیل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم بند کیا جائے، سرکاری ملازمین کا پینشن کا خاتمہ نہ کیا جائے، سرکاری نوکر پیشہ پر آئی ایم ایف کی شرائط برداشت نہیں کریں گے۔آخرمیں قراراردپیش کیاگیاجس میں تنخواہوں میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100 فی صد فیصد اضافہ کرنے، تمام ملازمین کو یکساں ٹائم سکیل اور مراعات دینے،ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے IMF کا اثر ورسوخ ختم کرنے کامطالبہ کیاگیا
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا