محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ریشن پل کا دورہ اور سٹیل پل کی تنصیب کے عمل میں تیزی

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال(نمائندہ چترال میل ) آج مورخہ 07/09/2020 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ممتاز خان SDO سی،اینڈ،ڈبلیو بونی نے ریشن پل کا دورہ کیا اور سٹیل پل کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آفیسر کمانڈنگ انجنئیرنگ بٹالین بھی اس کے ساتھ موجود تھا۔ سٹیل پل کی تنصیب کا کام زور شور سے جاری ہے اور انشاء اللہ کل تک پل کی تنصیب کام مکمل ہوگا اور عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائیگا۔