سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں میں امداد کی جائیگی متاثرین کو زمینات کی فوری طورپر معاوضہ ادا ئیگی اور آب نوشی سمیت آبپاشی کے نہریں بھی بہت جلد مکمل کی جائیگی۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال(بشیر حسین آزاد)ایم پی اے مولانا ہدات الرحمن نے بد ھ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا۔ریشن پل کے قریب ایک مختصر جلسہ سے خطاب کرتے ایم پی اے نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں میں امداد کی جائیگی متاثرین کو زمینات کی فوری طورپر معاوضہ ادا ئیگی اور آب نوشی سمیت آبپاشی کے نہریں بھی بہت جلد مکمل کی جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ ریشن کے اسٹیل پل کے لئے متعلقہ حکام سے بات ہوگئی ہے دو دنوں کے اندر اسٹیل پل تنصیب کی جائیگی جس سے اپر چترال کے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات حل ہوجائینگے۔اُنہوں نے علاقہ عمائیدین کے ساتھ ریشن گول کا بھی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں جلد امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کی۔دورے میں اُن کے ساتھ پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ،پی ٹی ائی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری افتاب ایم طاہر،جے یوآئی اپر چترال کے نائب امیر فتح الرحمن،سابق وی سی چیئرمین شہزادہ منیر اور علاقہ عمائیدن موجودتھے۔