(چترال میل رپور ٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وزیراعلی محمود خان نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے ہیں جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند،معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی،معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایم پی اے میاں شرافت اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سربراہان نے صوبائی وزراء کو چترال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔شوکت علی یوسفزئی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ صوبے میں سیاحت پروموٹ ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہ برتی جائیں انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔شوکت یوسفزئی نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ سہولیات سے کم مدت میں مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ چترال کی اپنی اہمیت ہے یہاں پر دنیا کا واحد فری اسٹائل پولو کھیلا جاتا ہے جبکہ دنیا کا واحد اور منفرد کیلاش کلچر بھی چترال میں ہے انہوں نے کہا کہ چترال کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے یہاں کی سیاحت اور ثقافت دونوں کو اجاگر کیا جائے گا جس سے لوگوں کے معاشی مسائل میں کمی آئے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کوئلے کے کان کے مزدوروں کو حقوق دینے کے لئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے قانون سازی بھی ہو جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کیلاش کلچر کو دنیا بھر میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اور بہت جلد یورپ اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک میں کیلاش طائفے بھیجے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



