آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل چترال کے زیر اہتمام جمعرات کے روز چترال میں سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں جلسے کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل چترال کے زیر اہتمام جمعرات کے روز چترال میں سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس سے کونسل کے رہنماؤں امیر الملک، جمال الدین، آفتاب عالم، محمد قاسم اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین حکومت کے لئے ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئے تاکہ وہ دلجمعی سے عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ میڈیکل الاونس کو کم از کم 10ہزار روپے کئے بغیر وہ چین سے نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے سرکاری ملازم ملک گیر تحریک کا حصہ بن کر اپنے حقوق کے لئے لڑنے کا عزم کیا ہے اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔