چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پولیس نے عید الاضحی سے دو دن قبل وادی بمبوریت کے چراگاہ سے چھینے گئے 30بکریاں دروش کے علاقے میں قائم مویشی منڈی سے برامد کرکے ارندو کے باشندے کریم حسین ولد محمد شاہ کو ان کے دو شریک جرم ساتھیوں صاحب نادر ولد محمد زادہ ساکنہ جنجریت اور اسماعیل ولد نوروز ساکنہ ایون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بمبوریت میں 54بکریوں کے چھینے جانے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوئی تھی جن میں سے 30کو ملزمان کرنے کے ساتھ باقی بکریوں کی قیمت 2لاکھ 95ہزار روپے بھی ملزمان کے قبضے سے برامد کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ افغان بارڈر کے قریب بکریاں چھین کر ملزمان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ واردات میں پہلے کی طرح افغانستان سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوں گے لیکن اس دفعہ پولیس نے ارندو تک کے سرحدی علاقوں کی کڑی نگرانی کی اور معلومات کے حصول کے لئے نیٹ ورک پھیلادی جس کے نتیجے میں چھینے گئے چند بکریاں دروش میں مویشی منڈی سے برامد ہوئے جس پر ملزم کریم حسین کی گرفتار ی عمل میں آئی جس نے ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے۔ ملزم کریم حسین کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہوں نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 164کے تحت اقرار جرم کرلیا ہے۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی خان نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلاواردات تھاکہ جس میں ملزمان نے کامیابی سے دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی کہ واردات میں افغان باشندے ملوث ہیں کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن چترال پولیس کی شبانہ روز کوششوں اور محنت کی وجہ سے اس کیس کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں حل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا آٹھواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل


