لویر چترال میں بیستی ارکاری کے مقام پر قیمتی پتھروں کی کان کنی کے سائٹ پر کام کرنے والے ایک مزدور کو پتھر لگنے سے جان بحق ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) لویر چترال میں بیستی ارکاری کے مقام پر قیمتی پتھروں کی کان کنی کے سائٹ پر کام کرنے والے ایک مزدور کو پتھر لگنے سے جان بحق ہوگئے جن کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔ پولیس اسٹیشن ارکاری کے ایس ایچ او کے مطابق طارق خان ولد بلال ساکنہ تیمرگرہ لویر دیر اتوار کی صبح سائٹ میں کام میں مصروف تھاکہ اوپر پہاڑ سے پتھر ان کے سر پر آگرا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی راستے میں دم توڑ گئے۔ طارق خان کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں تیمرگرہ روانہ کیا گیا۔ ایک اور واقعے میں چترال شہر کے گاؤں موڑدہ میں کالج کا ایک طالب علم مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن چترال کے مطابق لگ بھگ21سال عمر کا افتخارعلی ولد ملت خان ساکن پرکوسپ اپر چترال اپنے رشتہ دار کے گھر میں رہ کر ان لائن کلاسین لینے کے لئے رہائش پذیر تھے اور ہفتے کے روز ان کی لاش کو گھر کے ایک کمرے میں پنکھے کے ساتھ رسی کے ذریعے باندھا پایا گیا۔ چترال پولیس نے دونوں واقعات میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت موت کا اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کردی ہے۔