پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور یونین کونسل موڑکھوکے سابق چیرمین وزیر احمد خان 92سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور یونین کونسل موڑکھوکے سابق چیرمین وزیر احمد خان 92سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ 1960ء کے عشرے میں پی پی پی کے قیام کے بعد سے پارٹی سے وابستہ تھیاور مولانا محمد ولی (شیشیو مولوی) اور سید عبدالغفور شاہ کے ساتھ مل کر ہراول دستے میں شامل رہا اور چترال کو پارٹی کا گڑھ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ موڑکھو میں ترقیاتی منصوبوں کے ہردم مستعد رہے اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کی بنیاد پر 1983ئکیبلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کونسلر اور پھر چیرمین منتخب ہوگئے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے خرابی صحت کی بنا پر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔سوگواروں میں چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔ بیٹوں میں عبدالعزیز (اسسٹنٹ ڈی سی آ فس), سردار احمد،عبداحمید اور عبدالمجید شامل ہیں۔ وہ ریٹا ئرڈ ہیڈماسٹر امان اللہ خان کے سسر اور سماجی شخصیت مرزا جان تاتاکا بھائی تھآ۔ انہیں بعداز نماز جمعہ ان کے آ بائی گاؤں زیلی وریجون میں سپردِ خاک کیا گیا۔