کامرس کالج چترال کے ہاسٹل میں قائم قر نطینہ سنٹر میں رکھے گئے مسافر وں کا جمعرات کی شام ہڑتال اور نعرہ بازی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)کامرس کالج چترال کے ہاسٹل میں قائم قر نطینہ سنٹر میں رکھے گئے مسافر وں نے جمعرات کی شام ہڑتال شروع کردی اور نعرہ بازی کرتے ہو ئے کھانے کے ڈسپوزیبل ڈبے باہر پھینک دئے۔ ہڑتالیو ں کا کہنا تھا کہ اس ہاسٹل میں مقیم ایک شخص ثناء اللہ کا ٹیسٹ مثبت آ گئی ہے جو کہ ان کے ساتھ رہ کر مشترکہ واش روم استعمال کرتا رہا ہے جبکہ ہاسٹل کیاندر گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھہرائے گئے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے۔ اس ہاسٹل میں مقیم 53افراد میں سے 19 افراد نے یہاں 14کی بجائے 17دن گزار چکے ہیں لیکن انہیں فارع نہیں کیا جارہا۔ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا مطالبہ تھاکہ انہیں گرم چشمہ میں قائم قرنطینہ سنٹروں میں منتقل کیے جائں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ اس سنٹر میں ایک مریض کی شناخت ہونے کے باوجود ہاسٹل میں مقیم سب افراد کا ٹیسٹ کے لئے سیمپل نہیں لئے گئے۔ ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے کہا کہ اس سنٹر سے صرف ان کو فارع کیا جائے گا جن کے ٹیسٹ کا نیگیٹو ریزلٹ آئے۔