کیا وزیراعظم…. کا مدارس اور آئمہ سے وعدہ وفا ہوگا؟۔۔(تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک)

Print Friendly, PDF & Email

٭صدائے عظیم۔
رب کا ئنات… نے بہت سے آوازوں میں کیا تاثر رکھی ہے جو حضرت انسان کوہلا کے رکھ دیتی ہیں ان میں چرند، پرند، آبشاروں، ندی نالوں کی خوش کن آوازوں کے علاوہ اگر ایک خاص ترکیب، سوز، لحن اور جذبے سے کوئی حمد، نعت گیت، ترانہ، نغمہ،ساز، گایا جائے تو انسان تو دور کی بات ہے…. پتھر بھی رونے… لگتے ہیں۔ بعض نغمے اور نعرے جو جنگ کے وقت لگائے جاتے ہیں اور…سپاہی… اسی جوش میں موت کی پرواہ کیے بغیر آگ میں کود جانے سے دریغ نہیں کرتے۔ لیکن…. اللہ تعالیٰ نے جن دو آوازوں کو…. بلا کی کشش… دے رکھی ہے انہیں اگر…. صدائے عظیم… کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہ صدا ء …. ایٹم بم… سے بھی سخت طاقت رکھتی ہیں شرط یہ ہے کہ صدا لگانے والی کی صدا میں اخلاص اور… درد… ہو۔ مولانا رومی کی حکایات میں موجود ہے کہ ایک عیسائی لڑکی کو…. مسلمان… ہونے کا… جنون… سوار ہوا۔ والدین نے منت سماجت کی لالچ دیا مگر سب بے کارآخر تنگ آکر اس بچی کو ایک کمرے میں قید کیا گیا۔مدتوں بعد…. حاجیوں…. کا ایک قافلہ اس… عیسائی بستی… میں رات بسر کرنے کو قیام کیا اور صبح سویرے…. آذان سحر… کے لیے مجھ جیسے ایک…. خراٹ قسم کے… موذن نے… اللہ اکبر… اللہ اکبر… کی… بے چوروٹ… بے سرا… بے داہانگ… سی صدا لگا دی۔ پورا محلہ جاگ اٹھا اور وہ…. لڑکی… بھی ڈر کے ماری چیخنے چلانے لگی…. والدین بھاگم بھاگ ان کے کمرے میں آئے۔ تو لڑکی نے…. ڈر اور حیرت…سے اس…خوفناک…صدا کے مطالق پوچھا… ولد نے بتایا ”تم جس مذہب کو اختیار کرنے کا ضد لیے بیٹھی ہویہ اسی مذہب میں…. نماز… کے لیے لوگوں کو جمع کرنے کا طریقہ ہے…. اُس لڑکی نے والدین سے معافی طالب اور کہا ”اگر اس مذ ہب میں بلانے کا انداز اتنا… بھیانک ہو وہاں عبادات کتنا مشکل ہونگے۔ یوں… محترم… کی… دلخراش صدا…کے طفیل وہ اسلام کی دہلیز سے لوٹ گئیں۔یہ میں نے… اضافی فائر… اس لیے کیا کہ اکثر مساجد میں اس قسم کے… ناہنجار… موذن موجود ہیں یا… اذان… کو فقط الفاظ کا مجموعہ یا بلانے کا ذریع جان کر ہر کس و ناکس….مائیک…. کی جانب لپکتا ہے….جو مجھ جیسے کے لیے…. پر جلانے ….کے مترادیف ہے۔
مسجد الحرام مکہ یا مسجدالنبوی ﷺ میں جو آذان دی جاتی ہے وہ…لیٹے… ہوئے بندے کو….کھڑا… بلکہ…. مرے… ہوئے… زندہ… کر دیتی ہے۔جو جہاں بھی ہے وہ مسجد کی جانب دوڑ لگا دیتا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ… میناروں… سے ایک تیز ہوا لوگوں کو… پنگ پانک… کے بالوں یا روئی کے… گالوں… کی طرح اپنی جانب کھنچ رہی ہے۔ یا کوئی بہت ہی طاقتور… مقناطیس… ہے جو…. خاک …کے ذروں سے…. کار آمد… ذروں کو کھنچ رہی ہے۔ہمارے چترال میں بہت کم ایسے مساجد ہیں جہاں یہ… سحرانگیز… موذن موجود ہیں۔ہمارے محلے میں ایک… درویش صفت… قاری ضیاء اللہ… ہیں وہ جہاں بھی…. اللہ اکبر… کی صدا لگائیں قیامت ڈھا دیتے
ہیں۔ان ہی کی شان میں بہت ہی پہلے اس فقیر نے اپنے موذن سے کہا تھا۔
؎ کیچہ بے سوز تہ اذان مہ کارہ دیاؤ پھار نیسران
ضیا بتھان چھینران اللہ اکبر کی ریران؛
اسی طرح بعض… قراء… صاحبان کی آواز میں وہ تاثر ہے جو بندئے کو… جھنجوڑ… کے رکھ دیتی ہے۔ اگر آپ… قاری جمال ناصر… قاری شبیر…. دام برات ھو اور اس لیول کے کسی قاری کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوں توکیفت ایسی ہوجاتی ہے کہ…. قرآن… ہی میں ڈوب جانے کو جی چاہتاہے۔مسجدالحرام اور مسجدالنبوی ﷺ میں نماز…. تراوئح…. قیام الیل… یا… عید… کی نماز کے بعد… دورد اور دُعا… کے محافل میں اتنی کشش ہوتی ہے کہ انسان کی روح کہیں اور پہنچ جاتی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ…محشر…لگی ہے اور اللہ تعالیٰ آپ سامنے… جلوہ افروز.. ہے.اور اپنے… بحر بے کراں… سے اس شعر کے مصداق بانٹ رہا ہے۔
؎ قطرہ طلب کرے تو سمندر اچھال دے۔
٭ شہد کی مکھیاں :
کبھی کھبار… مدرسہ تحفیط القران… دنین میں نماز پرھنے کا موقع ملتاہے تو نمازسحر اور نماز مغرب کے بعد… ایمان… کوجو حلاوت اور حرارت مدرسے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کی جھوم جھوم کے… شہد کے مکھیوں… جیسی اجتماعی تلاوت سے ملتی ہے وہ…. نصیب… کی بات ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے بچے اس… پُرفتن… دور میں بھی قران کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں یا ان کے محلوں میں مساجدمیں یا چھوٹے چھوٹے مدرسوں میں بچوں اور بچیوں کے لیے یہ اہتمام موجود ہے۔ آج مدرسہ تحفیظ القرآن میں داخل ہوا تو ہر سو… افسردگی… کے سائے تھے… وہ نغمگی وہ ترنم… وہ …بُھنبناہٹ… وہ شہد کی مکھیاں… سب چھوڑ چھاڑ کے جا چکے تھے….مسجد… کے ہال میں ایک… وحشت… طاری تھی… ممبرو محراب… حیرت سے راہ تک رہے تھے… مسجد کے ستون … پلکیں بیچھائے… کھڑے تھے مگر کوئی نہیں تھا…. مجھے خالی ہال میں…. ڈر اور خوف….محسوس ہوا….ایسالگا کہ مجھے دیکھ کرکسی بھی… چیز… کو خوشی نہیں ہوئی۔ …مسجد… جن کا منتظر تھا وہ تو… نکال… دئے گئے تھے۔ قال اللہ و قال رسول کا نغمہ… شرین… بند ہوچکا تھا۔میں ڈر ڈر کے الماری کے قریب گیا اور اس تنہائی اورخوف سے… نجات… پانے کے لیے…قرآن… کی جانب ہاتھ بڑھایا تو مجھے الماری سے… رونے… کی سی آوازیں محسوس ہوئیں…. میرا جی چاہا کہ…. مسجد… سے بھاگ جاؤں تاکہ میرا پسینہ سے شرابور چہرہ کسی کو نظر نہ آئے۔اتنے میں موذن شیروزیر مسجد میں داخل ہوا اور… اللہ اکبر… اللہ اکبر… کی صدا لگادی۔ میری جان میں جان آئی۔اتنے میں امام و مہتمم اور مقتدی افسردہ قدموں کے ساتھ مسجد میں داخل ہوتے گئے۔نماز کے دوران میں نے… آنسو بہاتے ہوئے ایک طویل سجدہ کیا اور اللہ تعالیٰ سے… اس نعمت عظیم… شہد کی مکھیوں… کے چھین جانے پر توبہ استغفار کی کہ ہماری… کمی کوتاہیوں اور بداعمالیوں کے طفیل آج…کعبہ… مسجد نبوی ﷺ
… خانقاہیں… رائے ونڈ… جامعات… مدارس… سکولز… کالجز…. مساجد… اور… دینی اجتماعت…. سب کے دروازے ہم پہ بند ہیں جو مسلمانوں پر رب کائنات کے… احسان عظیم اور بخشیش و رحمت کے… ذرائیع… تھے۔

٭ مدارس توجہ چاہتے ہیں
بدقسمتی… سے ہم اہل چترال…. مدرسوں اور مساجد کے معاملات میں بہت ہی کم… دلچسپی… رکھتے ہیں۔ محلے میں فقط چند ہی افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر مساجد، مدارس، آئمہ کرام کے مسائل کی جانب توجہ دیتے ہیں۔مہنگائی کے اس مشکل دور میں کم از کم… امام مسجد… مدرسے کے اساتذہ کرام…. کو اتنا تو ملنا چاہیے کہ وہ عزت کے ساتھ اپنا گزر بسر کر سکیں… ہمارے معاشرے میں ایک مزدور بھی مہینے بعد کم ازکم … بیس بائیس ہزار…. کما لیتا ہے اور… خوش… نہیں ہوتا لیکن ان کے مقابلے میں ایک امام مسجد اور مدرسے کا استاد اسکے تیسرے حصے سے بھی کم پہ…. خوشحال… زندگی گزارتا ہے اور مطمین ہے اور یہ راز صاحبان راز کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں۔کیونکہ
؎ ہمسایہ جبریل امین بند ہ خاکی ہے ا س کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے حقیقت میں قرآن
اس لیے… کورونا… بھری مشکلات کے اس دور میں جہاں بھر کی کاروبار جہاں…ماند… پڑ چکی ہے وہاں پرائیوٹ تعلیمی ادارے جن میں مدارس سر فہرست ہیں لوگوں اور حکومت کی…توجہ…کے سخت منتظر ہیں۔ مشکل کے ان آیام میں ان کے ساتھ دل کھول کے امداد کی جائے کہ… رمضان کے ساتھ ساتھ عید کی خوشیوں میں بھی ہمارے…آئمہ مساجد… مدرسوں کے اساتذہ کرام بھی… عزت و تکرم اور وقار کے ساتھ شریک ہوسکیں…. واضح رہے کہ ان اداروں کا گرز بسر فقط عوام الناس کی مالی معاونت، صدقات، زکوۃ کے ذریعے ہی ممکن ہوپاتا ہے اور وہ بھی ان مدرسوں کے… حاضری کے ایام… میں کیا کسی… شخص…. نے یہ سوچنے کی… زحمت… کی ہے کہ اس… لاک ڈاون… کے مشکل تریں گھڑی میں ….. مدرسے کے اساتذہ… کس طرح کھٹن زندگی گزار رہے ہیں۔ خدا را… مشکل کے ان آیام میں… اللہ تعالیٰ… کے اس کنبے اور عیال… سرپر ہاتھ رکھ کر…. دنیا کی سلامتی کا ذریعہ بن جائے کیونکہ…. یہ لوگ اور ادارے… سلامت… تو دنیا کی… رونقین اور تازگی سلامت…. ورنہ قیامت کا…. ڈول پٹتے… دیر نہیں لگتی۔ یہ…. آسمانی آفات… روز بروز سر اٹھاتی جارہی ہیں اور کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ان سے خلاصی کا بس یہ ذریعہ ہے کہ… توبہ استغفار… کے ساتھ رب سے رشتہ جوڑ دیا جائے اور اس کے… چاہنے والوں کا…خیال… رکھا جائے۔ چاہے… دو میٹھی بول… اور کھجور کا یک دانہ ہی کیوں نہ ہو۔
٭ آئمہ کرام سے وعدہ۔
وزیر اعظم جناب عمران خان…. آتے ہی بلکہ آنے سے پہلے ہی یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر… مدارس اور مساجد… کے لیے ایک نظام واضع کرے گا تاکہ…. دین کا شعبہ… دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح…. نمایاں… نظر آسکے۔ مگر دو سالوں ہونے کو آئے…. پی ٹی آئی…. کے پلوں کے نیچے…. دریائے سندھ… جتنا پانی گزر چکا مگر… مدرسوں اور مساجد… کی جانب نگا ہ نہیں دی گئی۔ دس سال سے… نیشنل اکیشن پلان…. کے تحت…. دو چار مدرسوں میں…. دہشت گروں سے روابط اور مالی اعانت کے نام پر سارے مدرسوں کا…. دنا پانی…. بند کردیا گیا ہے…. حالانکہ ان مدارس میں…. غریب کے بچے… دینی تعلیم… کے ساتھ ساتھ… دو وقت کی… روٹی… عزت کے ساتھ کھا لتے تھے…. جسے ہمارے پالیسی ساز…. ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانک کر…ان مدرسوں کو …. شیاقو ٹیکھو مسجد… کے صف میں لا کھڑا کیے ہیں… جو چندے کی بدولت دن بدن…. بہتر سے بہتر…. اور سہولیات سے… مزین… شہر کی رونق اور اسلامی شعار کا منہ بولتا ثبوت بنتے جا رہے تھے۔ جس طرح نیشنل اکیشن پلان نے جہاں بہت ساری اچھایوں کے ساتھ چند مسائل بھی بڑھا دئے ہیں ان میں ہزاروں این جی اوز کی بندش جس سے…معیشت… کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے وہیں… دینی طبقے اور مدارس کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوتا جارہا ہے۔ حکومت اور سکوریٹی ادرروں کو چایئے کہ وہ… مشکوک… سرگرمیوں میں ملوث مدرسوں کو الگ کر کے… دیگر مدرسوں کے لیے…. عافیت… کی ایک کھڑکی کھول دیں تاکہ حکومت کے کندے پر ایک بہت ہی بھاری…. بوجھ …. ہلکا کرنے والے یہ دینی ادارئے بھی…. سانس… لے سکیں۔ کورونا کے اس مشکل حالات میں حکومت اور مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ مدرسوں کے… اساتذہ کرام… آئمہ مساجد… کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے اگر انہیں مخصوص پیکچ سے نہیں نوازا جاسکتا تو کم از کم انہیں… احساس پروگرام… کی لسٹ اور دیگر امدادی پیکچ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔لگتا ہے خان صاحب نے رویت کو برقرار رکھتے ہوئے اس وعدئے پر بھی…. یو ٹرن… لینے کا… مومنا نہ… فیٖصلہ کیاہوا ہے۔ورنہ ابھی تک… پرائیوٹ مدارس….کے لیے مناسب…گرانٹ… اور مساجد کے… آئمہ کرام… کی تنخواہوں کے آرڈر جاری ہوچکے ہوتے۔ہم وزیر اعظم صاحب اور ان کے پارٹی کے رفقاء سے بس اتنا کچھ کہنے کی جرت کریں گے کہ… مدینہ کی ریاست…میں … یوٹرن… نہیں لیے جاتے… وعدے نبھائے… جاتے ہیں۔ اور جو لوگ… پیغمبر انقلاب کو اپنا… ہیرو… اور… نجات دہندہ… مان کر اس کی…کشتی…میں سوار ہوتے ہیں انہیں کسی…عالمی طاقت…کا کسی سودی بنک کے لگائے گئے… بیڑیوں… کا… اور مخالف… ہواوں… اور طوفانوں… کا خوف نہیں ہوتا وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے سہارے…. اپنا… لنگر…سمندر میں ڈالنے کا حوصلہ… ڈانکے کی چوٹ پر رکھ ہی کر لیتے ہیں کیو نکہ۔
؎ ڈوب سکتی نہیں دریا کی تغیانی میں جن کی کشتی ہو محمد کی نگہبانی میں۔
٭ چاند برائے تقسیم۔
مفتی منیب الرحمان…. اور وزیر… فواد…. کے درمیان چاند ماری کا کھیل شروع ہوچکا ہے…. لگتا ہے موسموں کے طفیل یہ میچ…. باعزت طریقے سے… ڈرا… ہوجائے گا۔ اور… دو گھنٹے… کے فرق کو یہ دونوں… موسم، مطلع، ریاست کے بھول بھالیوں میں پھر… چوبیس گھنٹے… کی تاخیر کریں گے…. میرا مدت سے یہی سوال ہے کہ ایک مرتبہ بھی… جمعہ… کی نماز کیوں عرب، یورپ اور ہمارے ہاں تبدیل ہوکے دوسرے دن میں نہیں چلے جاتے…. مدینہ کی ریاست…. کی حدودات اگر اسلامی بھائی چارئے… پھیل کر دبئی جا پہنچیں…. یا مفتی منیب الرحمان کی دینی اور ملی بصیرت سے متاثر ہوکر…. ریاست … قطر… بحر ین… پاکستان…. ضم ہوئے تو مفتی سے…چاند… بھاگ کہاں جائیں گے…. زندگی کے تمام معاملات میں مفتی صاحباں… سائنس…کا کہنا فرض سمجھ کر مان لیتے ہیں مگر… چاپوتی جتنی… چاند دیکھنے کی بات آجائے تو وہ… مفتی منیب… صاحب کو نظر نہیں آتا…. اور بن دیکھے… کورونا…. سے… سائنس… کے کہنے پہ… دیر، حرم،
کلیساء مندر و معبد ساروں کے دروازے…. خلق خدا… کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔
٭ شاباش کورونا:
دنیا بھر کے غریب ممالک کے حکمران اور عوام عرصہ دارز سے رو رہے تھے کہ… عالمی طاقین… ان کو دئے گئے… سودی قرضوں… میں کچھ رلیف دیں مگر یہ عالمی سہوکار…ٹس سے مس… نہیں ہو رہے تھے۔اب اللہ کی ایک بے جان سی مخلوق… کورونا خان… نے ایسے چکے چڑھائے کہ…. نانیوں… کو نانیاں… یاد آنے لگیں اور علمی سود خوروں کی….کشتی ڈوبتی… نظر آئی تو غریب ممالک کے لیے…. شرح سود… میں کمی اور ایک سال کے لیے چھوٹ کے اعلانات ہونے لگے…. اس کے علاوہ…. کورونا جاں… نے عالمی منڈی میں… تیل… گیس… دوسرئے ذخائر کو بھی…. سرنگوں… کر ڈالا جس سے غریبوں کے زندہ رہنے کی امید پیدا ہوچکی ہے۔ یقینا انسان جلد باز ہے ورنہ اللہ کے لائے ہوئے آزمائش… حکمت… سے خالی نہیں ہوتے. ہمارے حکمرنوں کو چائیے کہ اس موقع کو… غنیمت… جان کر ملکی معاشی نظام میں پختگی لائیں اور بہتر اسلامی پالیسی… لاکر سود کے…. دنیاوی اور طاغوتی… شکنجے… اور آسمانی… عذاب کے کوڑے… کے عتاب سے خود کو اور ملک کو نکالنے کے اقدامات اٹھائیں…. اس یاد گار موقع پر ہم… دل کی گہرایوں سے… کورونا وائرس… کو شاباش پیش کرتے ہیں جو کام…عقل و خرد… رکھنے والے لاکھوں کی تنخواہ اور مراعات …. ڈکارنے والے….ماہریں معاشیات… سے نہ ہوسکا وہ آپ نے کر دیکھایا…
proud of you I am so heppy and

٭٭٭٭٭