چترال (نمائندہ چترال میل) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے حال میں ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ 1300میں سے 83ڈاکٹر (بی پی ایس 17) چترال میں تعینات کردی جن میں سے 9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں، 19اپر چترال ضلعے میں اور 55لویر چترال کے مختلف ہسپتالوں میں بھیج دئیے گئے جن میں 11سول ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال دروش میں ایک بھی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہیں ہوئی جس کے لئے اہالیان دروش گزشتہ چھ مہینوں سے جدوجہد کرتے آرہے تھے اور اسی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں بھی کسی لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اکثر بیسک ہیلتھ یونٹ (BHUs)میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کی بجائے ان کے قرب وجوار میں واقع سول ڈسپنسریوں میں ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں جس کا ایک مثال ریشن بی ایچ یو ہے جہاں کئی سالوں سے ڈاکٹر کی اسامی خالی ہے لیکن اس سے دو کلومیٹر دور زئیت گاؤں میں ایک کمرے میں قائم سول ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے اور یہی حال مروئے میں قائم بی ایچ یو کا ہے جہاں ڈاکٹر نہیں ہے لیکن موری لشٹ کے سول ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی تعیناتی ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں تعینات کردہ 83ڈاکٹروں میں سے 10کا تعلق چترال سے ہے جبکہ باقی غیر مقامی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



