تھانہ چترال کے حدود میں ہونے والے چوری کے تین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمایندہ چترال میل) تھانہ چترال کے حدود میں ہونے والے چوری کے تین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بروز حسین ولد بار حسین سکنہ ریحانکوٹ کو چترال سٹی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قیمتی اسپیر پارٹس برآمد کیے۔ ملزم سجاد ولد کاکا غلام کے قبضے سے قیمتی موبائل اور ہزاروں کی نقدی برامد جبکہ محمد ریحان ولد سلطان مراد ساکن ایون کے قبضے سے ایک عدد چھر یدار بندوق ریپیٹر،ایک عدد ایئر گن بی ایس اے،ایک عدد لیپ ٹاپ ایک ضرب پستول دو عدد چارجر 30 بور برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح علاقہ کوغوزی میں ہونے والی چوری کے وردات میں ملوث ملزم اصلی الدین ولد ملک،شیر بہادر ولد بادشاہ اور محمد ولد باز محمد ساکنان ارندو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10 شاخ بکریاں برآمد کی گئیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف موثر کاروائی پر چترال پولیس کی تعریف کی ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے۔ کہ پولیس چترال آیندہ بھی اسی طرح مستعدی سے چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔