انٹی کرپشن چترال نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر سے 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) انٹی کرپشن چترال نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر سے
21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری خزانے میں داخل کر دیے۔ سرکل
آفیسر انٹی کرپشن چترال عبدالمعروف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ
ڈائریکٹر انٹی کرپشن و اے ڈی سی پشاور کی ہدایت پر بحوالہ اوپن انکوائری
نمبر 4;47;17انسپکٹر محکمہ خوراک چترال پی آر سی دروش کے خلاف کاروائی
کی گئی۔ اور ثابت ہونے پر مبلغ 21لاکھ 10ہزار روپے ریکور کرکے سرکاری
خزانے میں داخل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ انسپکٹر پی آرسی
دروش کے خلاف 2017 میں انکوائری کا آغاز کیا گیاتھا۔ جو کہ اُن کے خلاف
ثابت ہوا۔ جس پر اُن سے مذکورہ سرکاری رقم ریکور کی گئی۔ سرکل آفیسر
کے مطابق یہ وہ رقم ہے۔ جو سرکاری گندم کی فروخت کے بعد سرکاری خزانے
میں جمع نہیں کئے گئے تھے۔ اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا
تھا۔