پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں آٹے کا کوئی بحران نہیں تمام اضلاع میں گندم وافرمقدارمیں موجود ہے عوام سے درخواست ہے کہ جعلی پروپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈی ایف سی جواد علی،اے سی بابوزئی عامر علی شاہ،ڈی ایس پی دیدار غنی اور دیگر حکام بھی موجود تھے انہوں نے مختلف ملوں، بازاروں اور گوداموں کا دورہ کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع، سوات میں 45 دن،بونیر30،شانگلہ24،دیر لوئر25،دیر اپر34،چترال52 اور ملاکنڈ میں 53 دن تک کا سٹاک موجود ہے جو عوام کی ضرورت پورا کر سکتی ہے جبکہ روزانہ کے بنیاد پر عوام کی سہولت کیلئے وافر مقدار میں آٹا مہیا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تمام آٹا ڈیلروں کی ایک فہرست کمشنر ملاکنڈڈویژن کے نگرانی میں بنائی گئی ہے جس پر روزانہ کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات کا سامنا نہ ہو فضل حکیم خان یوسفزئی نے حکومت کے خلاف تنقید مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بازاروں میں آٹے کا کوئی بحران نہیں کچھ مفاد پرست لوگ حکومت کی خلاف اپنے ذاتی مقصد کیلئے جعلی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن وہ اپنی مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ جن ڈیلر یا دکاندار کے پاس آٹا نہیں ہے تو حکومت سرکاری قیمت 808 روپے میں ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہم کرے گا اور پنجاب کا آٹا بھی ٹرکوں پر دستیاب ہے بعدازاں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود سے ملاقات کی ملاقات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن نے چیئرمین ڈیڈک سوات کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہے کہیں بھی آ ٹے کا بحران نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



