چترال (نمائندہ چترال میل) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان یوسفزئی نے دروش کے بیوڑی بالا میں مبینہ طور پر بہن بھائی کے ہاتھوں سگے بھائی کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بھائی کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنادی جبکہ بہن کو بری کردیا۔ پولیس اسٹیشن دروش نے بیوڑی بالا نے چند سال پہلے بیوڑی بالا میں میر عالم خان ولد رحمت سید کے قتل کے الزام میں ان کے سگے بھائی مومن خان اور بہن یورمس بی بی کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت نے استعاثہ کی طرف سے ثبوت اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے مومن خان کو سزائے موت دے دی جبکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے یورمس بی بی کو بھائی کے قتل کے الزام سے بری کردیا۔
تازہ ترین
- ہومکلرز آف چترال کی طرف سے مارخور رمضان فٹسال لیگ سیزن ون 2026 کا گرانڈ فائنل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری


