چترال (محکم الدین) چترال کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری پیر کے دن بھی جاری رہی۔لواری ٹنل ایریے پر برفباری کے باوجود ٹریفک بحال رکھا گیا۔ تاہم مسافر گاڑیوں کو ٹنل اپروچ روڈ سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ڈی پی او چترال کی ہدایت پر چترال پولیس کے جوان گاڑیوں کو برف سے گزارنے میں مدد دے رہے ہیں۔اور مسافروں کی ہر ممکن خدمت کی جارہی ہے۔ برفباری کے سبب ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے لواری ٹنل کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیاگیا ہے۔جس کے مطابق لواری ٹنل ہلکی ٹریفک کیلئے صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری گاڑیوں کیلئے کیلئے موقع دیا جائے گا۔جبکہ لواری ٹنل رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ برفباری سے سردی میں شدت آگئی ہے۔ اور لوگوں کی نقل و حمل میں بہت کمی آئی ہے۔ چوینج اپر چترال کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر سلطان الدین نے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ بالائی چترال میں سردی کا سابقہ ریکارڈٹوٹ گیا ہے۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئیہیں۔ گیس بجلی اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافے اورمنہ مانگے دام وصول کرنے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہیں۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف لواری ٹنل پر سخت سردی میں مسافروں کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کرنے پر چترال پولیس کے جوانوں کی تعریف کی ہے۔ اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا