ہایئر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ہائی سکول بونی تقریب کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)صوبائی سطع پر مقابلہ جیت کر انے والے ہائیر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں بونی ہائی سکول میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی سکول بونی کے پرنسپل،سٹاف،دفتری عملہ، انتظامیہ کے افیسر اور علاقے کے معتبرات موجود تھے۔ اپرچترال میں تعینات ہونے ہونے والا نئی ضلعی ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک بھی دفتر کا چارچ لینے سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے ہائی سکول بونی پہنچ گئے اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان بھی کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے لیے ہال میں موجود تھے تلاوتِ کلام الہیٰ سے تقریب کا آغاز ہوا۔اے۔دی۔ای۔او اکرام الدین لال نے نظامت کی فرائض نبھائی۔ صدارت نو امد ضلع ایجوکشن افیسر ذوالفقار الملک نے کی۔ گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل مخترم صاحب الرحمٰن ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے شاہینوں کے استقبال اور حوصلہ دینے کے لیے موسمی خرابی اور برف باری کے باوجود کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔ آپ مستوج سے لیکر صوبائی دارالحکومت تک ناقابل شکست کارکردگی انجام دینے پر ہائیر سکینڈری سکول مستوج کے کھلاڑیوں، پرنسپل،کوچ اور دوسرے منتظمین کو ہائی سکول بونی کے جملہ اسٹاف کے طرف سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے تاریخ میں پہلی بار جو اعزاز مستوج سکول نے ہمیں دلائی ہے وہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بعد میں وینر کھلاڑیوں اور سکول انتظامیہ کو ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول مستوج مظہر علی شاہ نے اپنے خطاب میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کے ساتھ مختلف شکل میں ہمدردی اور تعاون کی۔ انہوں نے کہا کہ شائد آ پ سب کی دعاوں اور دلی ہمدردیوں کے بیغر جو اعزاز ہمیں ملا ہے یہ ناممکن تھا۔پروگرام کے ٓاخر میں صدرِ تقریب ضلعی ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشگوار حیرات ہوئی کہ میں کہ میں جس ضلع پر چارج سنبھال رہا ہوں وہاں کہ لوگ تعلیم کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی میں نمایان ہیں۔اپ مستوج ہائیر سکینڈری سکول کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری دلی خواہش ہوگی کہ میرے موجودگی میں اپر چترال تعلیمی میدان میں۔نما یاں کارکردگی دیکھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں بھی مقام پیدا کریں۔