ڈاکٹر اکبر شاہ کی رٹ پٹیشن خارج، ڈاکٹر محمد شمیم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال برقرار

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر اکبر شاہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔ڈاکٹر اکبر شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر اکبر شاہ کو غیر قانونی طور پر ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر شمیم کو ایم ایس مقرر کیا گیا ہے جو کہ غلط ہے اور آرڈر فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔دوسری جانب ڈاکٹر محمد شمیم کے وکیل محب اللہ تریجوی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر شمیم 19گریڈ کا سرکاری ڈاکٹر ہے جبکہ ڈاکٹر اکبر شاہ KTHOکا پرائیوٹ ڈاکٹر ہے جو کہ چترال کے سرکاری ہسپتال کاMSنہیں بن سکتا۔ حکومت اس کو ہٹا کر سرکاری آ فیسر کو جو کہ ڈاکٹر شمیم ہے قانونی طور پر MSمقرر کیا ہے ڈاکٹر محمد شمیم کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے اکبر شاہ کے رٹ پٹیشن خارج کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ڈاکٹر اکبر شاہ کی رٹ پٹیشن خارج کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شمیم کوMSبرقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دئے