ہلی بار ملاکنڈ میں باچا خان بابا اور ولی خان بابا کی برسی ظفر پارک بٹ خیلہ میں منانے کا فیصلہ کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

رسی باچا خان بابا اور ولی خان بابا
ڈویژنل اجلاس اے این پی ملاکنڈ
اج فشنگ ہٹ چکدرہ میں صوبایی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر شاہ خان کی زیرے صدارت عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس 26 جنوری کو ظفر پارک بٹ خیلہ ملاکنڈ میں منعقد ہونے والے فخری افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹری، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون ایس ایف کے عہدیداروں نے شرکت اختیار کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی، شانگلہ کے ایم پی اے فیصل زیب خان، صوبایی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر شاہ خان، صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان، صوبایی کلچر سیکرٹری نثار خان، صوبایی نائب صدر زنانہ خدیجہ سردار، ضلع ملاکنڈ کے صدر اعجاز علی خان، ضلع بونیر کے صدر کریم بابک، ضلع سوات کے صدر ایوب خان اشاڑی، ضلع شانگلہ کے صدر اپر دیر کے صدر و دیگر قائدین نے کہا کے پہلی بار ملاکنڈ میں باچا خان بابا اور ولی خان بابا کی برسی ظفر پارک بٹ خیلہ میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ملاکنڈ کیلے کسی اعزاز سے کم نہیں، انہوں نے کہا کے اس برسی کے جلسے کو تاریخی شکل دینگے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان عہدداران نیشنل یوتھ، پختون ایس ایف اور دیگر ذیلی تنظیموں کے کارکنان اور عہدداران شرکت اختیار کرینگے، اور ثابت کرینگے کے عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویژن میں مرکزی و صوبایی قائدین کے ایک اشارے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قائدین نے کہا کے 26 جنوری کو اے این پی اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی جس سے ملاکنڈ کا سیاسی نقشہ بدل جائیگا۔