اپر چترال ( کریم اللہ سے )اپر چترال کے اسماعیلی والنٹئیرز نے اپنے روحانی پیشواء ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کی یاد میں علاقے میں سڑکوں کی مرمت کر ڈالی۔ چونکہ دسمبر 2017ء کو ہزہائی نس نے چترال کے دورے پر بونی تشریف لائے تھے اسی موقع پر بھی اپر چترال میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کی گئی تھی اور اس کے بعد ہر سال دسمبر کے مہینے میں اسماعیلی کمیونٹی اپنے امام کی آمد کی یاد میں سڑکوں کی مرمت اور دوسرے رضاکارانہ کام کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں لوکل کونسل بونی کے احاطے میں یعنی گرین لشٹ ریشن سے نصرگول تک کے اسماعیلی والنٹئیر کور کے نوجوان اپنے علاقائی کیپٹن، صدر لوکل کونسل بونی یوسف حیات، سیکرٹری لوکل کونسل بونی حبیب اللہ، کیپٹن اسماعیلی والنٹئیر کور بونی کونسل دیدار علی اور سیکرٹری ریجنل والنٹئیر کور برائے اپر چترال رب نواز کی قیادت میں 8 دسمبر 2019ء کو پورے علاقے میں سڑکوں کی مرمت شروع کردی اور یہ سلسلہ 9 دسمبر 2019ء کو بھی جاری رہا۔اس مہم میں سینکڑوں اسماعیلی والنٹئیر ز نے حصہ لیا اور علاقے میں سینکڑوں کلومیٹر مین اور رابطہ سڑکوں کی مرمت کر ڈالی۔
یا د رہے اسماعیلی والنٹئیر زہر مشکل وقت میں قوم کی بلاامتیاز خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور وقتا فوقتا سڑکوں کی مرمت، نہروں اور پائپ لائینوں کی تعمیر، خون کا عطیہ نیز بے سہارا لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات کے مواقع پر بھی اسماعیلی والنٹئیر ز کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان کے اس بے لوث خدمات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے