میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کواقرا ء ایوارڈ، نقد انعام اور شیلڈ دینے کی تقریب کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر چترال مہمان خصوصی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم اور چترال کی معروف دینی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے ضلع چترال میں میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور شیلڈ دینے کی تقریب کا اہتمام ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمدمہمان خصوصی تھے تقریب میں ای ڈی اوفیمل حلیمہ بی بی سمیت ضلع بھر سے ماہرین تعلیم، سیاسی وسماجی شخصیات اوراساتذہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چترال نویداحمدنے معیاری تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی کے لئے یہ نقطہ آغاز ہے اور معیاری تعلیم کے منزل کے حصول کے لئے حکومت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا بھی ایک کردار متعین ہے جسے ادا کرنے کی کئی صورتیں ہیں اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے ایسے سلسلے ان کا حصہ ہیں جوکہ چترال میں قاری فیض اللہ نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن طلباء وطالبات کواقراء ایورڈ نہیں ملاہے اُنہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں خوب دل لگاکرمحنت کریں سلہ آپ کومل جائے گا۔
کنوینئر اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سال مہنگائی کومددنظررکھتے ہوئے قاری فیض اللہ نے انعامات میں دس دس ہزار روپے بڑھاکر پہلی پوزیشن کی 40ہزارسے50ہزا،دوسری پوزیشن کی 30ہزار40ہزار،تیسری پوزیشن20ہزار30ہزارکالاش کمیونٹی کے پوزیشن ہولڈر کے لئے 10ہزارسے بڑھاکر20ہزارروپے مقررکیاگیا۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گران قدرخدمات کے اعتراف میں بھی حضرات کوبھی انعامات سے نوازگیاہے جن میں شعراء،ادباء،اورڈاکٹرشامل ہیں اسی سلسلے میں اس سال کھیل کے میدان میں بہترین پولوپلیئرشہزادہ سکندرالملک اوراظہارعلی کو بھی شیلڈ سے نوازاگیا۔انہوں نے کہاکہ قاری فیض اللہ چترالی نے قدرتی آفات میں چترال کے مختلف علاقوں میں بے شمارامدادی سامان تقسیم کئے ہیں حالیہ گولین میں قدرتی آفات سے متاثرین میں امدادی سامان کے ساتھ سولرسسٹم بھی تقسیم کیاگیا۔پروگرام سے مذہبی وسماجی شخصیات قاری جمال عبدالناصر،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر،چیئرمین روزہدایت اللہ،ڈئریکٹراسامہ وڑایچ اکیڈیمی فدالرحمن،قاری سلامت اللہ اوردیگرنے خطاب کیا۔
گورنمنٹ سکولوں میں ضلع بھرسے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے ضیاء الابراربن سیدالابرارکو50ہزار،دوسری پوزیشن گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال کے دانش بن حبیب الرحمن کو40ہزار،تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے اسداللہ بن سعیداللہ30ہزار،پرائیویٹ سیکٹرمیں پہلی پوزیشن فرنٹیئرکورپبلک سکول چترال کے خلیق دادبن امان اللہ کو50ہزار،دوسری پوزیشن دی لینگ لینڈ سکول اینڈکالج چترال کے فرحین گل بنت گل محمدکو40ہزار،تیسری قتیبہ پبلک سکول چترال کے مہک افضل بنت افضل بیگ کو 30ہزاراورکالاش کمیونٹی سے گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت مست بیگم بنت وزیر کو20ہزارروپے نقدی شیلڈاورسرٹیفیکس کے ساتھ دیے گئے۔