چترال (نمائندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام پراجیکٹ ٹیک اے چائلڈ ٹو سکول ((TACSکے زیر اہتمام منعقدہ کمیونٹی ایونٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سکول میں داخلے سے رہنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے اور اس کے نتیجے میں علاقے سے ناخواندگی کا مکمل خاتمہ کرنے کا کام صرف محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ اس میں سول سوسائٹی کا کردار بھی اہم ہے اور برٹش کونسل کی مالی معاونت سے ایس آر ایس پی کے اس پراجیکٹ نے نہایت ہی منفرد، سائنسی اور نتیجہ خیز انداز میں کا م شروع کیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد ہی سامنے آئیں گے۔ جمعہ کے روز آرکایوز لائبریری کے اڈیٹوریم میں منعقد ہ اس تقریب میں ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد، TACSکے پراجیکٹ کوارڈینیٹر رحمت ولی شاہ، ڈی ای او (مردانہ) احسان الحق، ڈی ای او فیمل حلیمہ بی بی اور پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے مختلف دیہات سے آئے ہوئے محلہ کمیٹیوں کے عہدیداران اور ایلمبیسڈر کے نام سے رضا کاروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر طار ق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایس آر ایس پی نے 2002ء میں چترال میں قیام کے بعد سے ایجوکیشن کے سیکٹر میں مختلف انداز میں کام کرتا رہا ہے جن میں انفراسٹرکچروں کی تعمیر، بحالی اور بہتری کے علاوہ معیار تعلیم میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات اور موجودہ پراجیکٹ میں ان بچوں کو سکول میں داخل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت ہے جوکہ کسی وجہ سے داخلے سے محروم رہ گئے ہیں جن کو مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔۔ اس موقع پر TACSپراجیکٹ کے صوبائی کوارڈینیٹر زبیر انور نے پراجیکٹ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہاکہ برٹش کونسل کے مالی تعاون سے اس پراجیکٹ میں تعلیم کو مرکز ومحور بنایا گیا ہے اور ان بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کرانا مقصد ہے جوکہ کسی نہ کسی وجہ سے سکول میں داخل ہوکر حصول علم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ میں محلہ کمیٹی تشکیل دئیے جاتے ہیں اور ایلمبسیڈر کے نام سے رضا کار وں کی ٹیم تیار کی جاتی ہے جوکہ سکول سے آؤٹ بچوں اور بچیوں کا ڈیٹا تیار کرتے ہیں اور محلہ کمیٹی اپنے اپنے علاقے میں سکولوں میں بچوں کو داخل کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی کارکردگی کی بہتری میں بھی مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کو کامیاب اور سودمند بنانے میں محکمہ تعلیم کے تعاون کا خصوصی ذکر کیا۔ اس موقع پر مختلف محلہ کمیٹیوں کے چیرمین اور ایلمبسیڈر وں نے اپنی اپنی کارکردگی اور ان کے نتائج شئر کئے اور ساتھ ساتھ سکولوں کے مسائل بھی بیان کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ بیس سالوں سے چترال میں ترقی کے تمام سیکٹروں میں نمایان خدمات انجام دی ہے اور گراس روٹ لیول پر اس کا عوام سے رابطہ ہونے کی وجہ سے TACSجیسے پراجیکٹ خوش اسلوبی سے آگے چل رہے ہیں۔ پراجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ طالب علموں میں خو د انحصاری کا جذبہ شروع ہی میں پیدا کیا جائے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے سے ان کو اپنے مستقبل سنوارنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ڈی ای او (مردانہ) احسان الحق نے کہاکہ ایس آر ایس پی نے ضلعے میں مختلف پراجیکٹوں کے ذریعے اس فیلڈ میں قابل قدر کام کیا ہے جوکہ اب بھی جاری ہے اور یہ بات بھی مسلم ہے کہ اکیلے حکومت کے لئے یہ کام بہت ہی مشکل ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے اپنے خطاب میں پراجیکٹ کو نہایت سودمند قرار دیتے ہوئے اسے انرولمنٹ کی بہتری کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیا اور ایلمبسیڈروں پر زور دیا کہ وہ اسے ایک چیلنج سمجھ کر انجام دیں اور اپنے علاقے سے جہالت کو مٹادیں۔ ڈی سی نوید احمد نے اس موقع پر ایلمسبیڈروں میں چیک تقسیم کئے جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران کو ایس آر ایس پی کی طرف سے سوینئر پیش کیا۔ ایس آر ایس پی کے پاترپ پراجیکٹ کے پی ایم خادم اللہ اور پی پی آر کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین صالح، TACS کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر رحمت ولی شاہ اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے