*خیبرپختونخوا کے پہلے ویکسین سٹوریج فیسیلٹی کا افتتاح*

Print Friendly, PDF & Email

*خیبرپختونخوا کے پہلے ویکسین سٹوریج فیسیلٹی کا افتتاح*

سٹوریج سنٹر کا افتتاح وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے کیا۔

چارسدہ: افتتاحی تقریب میں یواین ایچ سی آر اسسٹنٹ ہائی کمشنر آپریشن جارج اوکوتوبو، وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی، صوبائی وزراء، تیمور سلیم جھگڑا, وزیر قانون سلطان محمد خان اور دیگر حکام کی شرکت۔

چارسدہ: سٹوریج فیسیلٹی یو این ایچ سی آر کے تعاون سے صوبائی محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کے تحت عمل میں لایا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

چارسدہ: صوبے کے پہلے کولڈ چین سٹوریج فیسیلٹی ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر صحت

چارسدہ: تمام شراکت داروں اور عالمی اداروں کی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر صحت

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر صحت

چارسدہ: حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام اور صحت کے حوالے سے تمام شراکت داروں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔وزیر صحت

چارسدہ: دس لاکھ سے زیادہ بچوں اور دس لاکھ ماؤں کو اس سٹوریج سے فائدہ حاصل ہو گا۔ وزیر صحت

یواین ایچ سی آر اور دیگر عالمی اداروں کا تعاون قابل تعریف ہے۔ شہریار آفریدی

پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو محفوظ پناہ دی اور یہ عمل آج بھی جاری ہے۔ شہر یار آ فریدی

افغان مہاجرین کو پاکستان کی طرف دی جانیوالی سہولیات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ہے۔ شہریار آفریدی

آج بھی مہاجرین کو تجارت، تعلیم اور ہر قسم کی آزادی حاصل ہے۔ شہریار آفریدی

چارسدہ: صوبے میں تعلیم اور صحت پر کثیر رقم خرچ کی جارہی ہے، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا

ویکسینیشن ریٹ کو ہم نے مل کر 100 فیصد تک پہنچانا ہے۔ وزیر خزانہ