چترال میں گذشتہ رات شروع ہونے والا مسلادھار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلا بدھ کی شام تک جاری رہا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)چترال میں گذشتہ رات شروع ہونے والا مسلادھار بارش اور بالائی مقامات پر برفباری کا سلسلا بدھ کی شام تک جاری رہا۔ لواری ٹنل کے دونوں طرف، کالاش ویلیز، گرم چشمہ، تریچ، مڈک لشٹ، چپاڑی، کھوت وغیرہ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔ جبکہ زیادہ تر علاقوں میں مکئی اور گندم کی فصل اور سیب و دیگر باغات کو بر فباری سے نقصان پہنچا ہے۔ قبل از وقت بارش اور برفباری سے سردی میں تیزی آئی ہے۔ اور لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے ایندھن کے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اور گرم کپڑوں کا استعمال شروغ ہو گیا ہے۔ سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز مسلادھار بارشوں سے گو کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ تا ہم مختلف مقامات پر پہاڑوں سے پتھر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اور چترال بونی روڈ، شیشی کوہ روڈ، کالاش ویلی روڈ اور بالائی سڑکوں پر مسافروں کو سفر کے دوران خطرات کاسامنا رہا۔ چترال میں اکتوبر 2008 کے بعد ایک مرتبہ پھر قبل از وقت برفباری ہوئی ہے۔ بالائی علاقہ بروغل سمیت کئی مقامات پر گندم کی فصل جمع نہیں کئے گئے ہیں۔ اس لئے ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ درین اثنا بارشوں سے لنڈے کے کپڑوں کا کاروبار کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیونکہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے لنڈے مارکیٹوں کا رخ کر لیا ہے۔ جبکہ چترال کے وہ علاقے جہاں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔ کے لوگوں میں بارش سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاکہ بارش کے بعد گندم کی کاشت کی جا سکے گی۔