چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں کم وسائل کے حامل مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت کے لئے کوشان ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE) کے چیرمین ہدایت اللہ اور قرطبہ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت(ایم او یو) پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پی ایچ ڈی اور سول انجینئرنگ کے ڈگری پروگرام سمیت مختلف مضامین کے بی ایس اور ماسٹر لیول کے کلاسوں میں 30سے 50فیصد تک رعایت حاصل کرلیا جوکہ تنظیم کے لئے ایک اور اعزاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین کے ساتھ ایم او یو کے مطابق یونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنس اور باٹنی میں پانچ ایچ ڈی کے لئے ایک ایک نشست 30فیصد رعائت دینے کا معاہدہ کیا ہے جن کے لئےROSEکی طرف سے نامزدگی کی جائے گی۔ اسی طرح ایم۔ ایس کے منیجمنٹ سائنس اور کمپیوٹر سائنس میں دو دو نشستیں بھی 30فیصد رعائت کے حامل ہوں گے جبکہ ریاضی اور باٹنی کے ماسٹر کلاسوں میں دو دو نشستیں اور پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ ماسٹر کلاس کے لئے تین سیٹیں اور بی بی اے سمیت فزکس، ریاضی اور کیمسٹری میں تین تین نشستیں 50فیصد رعایت کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ ان وظائف سے استفادہ کو جاری رکھنے کے لئے وظیفہ ہولڈروں کو امتحانات میں کم از کم 2.5 GPAکی کارکردگی دیکھانی ہوگی۔ چترال کے تعلیمی حلقوں میں ان وظائف کو ROSEکی تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا