بونی (ذاکر زخمی سے)کئی روز سے جاری انٹر سکولز مقابلوں کے سلسلے پہلے مر حلے کے اختیتام پر آج ہائی سکول بونی کے سبزہ زار میں ادبی مقابلے منعقد کیے گئے۔جہاں زون کے دس ہائی سکولزمقابلے میں شرکت کی۔گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل اور ممتاز ماہرِ تعلیم پرنسپل صاحب الدین نے تقریب کی صدارت کی جبکہ کے ہائی سکول سور لاسپور کے ہیڈ ماسٹر شراف الدین مہمانِ خصوصی تھے اور دوسرے سکول کے اساتذہ بھی تقریب میں شریک تھے۔نظامت کے فرائض استاد امتیاز علی نے خوبصورت انداز میں انجام دی۔مولانا دینار شاہ کے محسور کُن آواز میں تلاوتِ کلامِ مجید کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ابتدا کرتے ہوئے سکرٹری ایونٹ ہیڈ ماسٹر عبد الصمد زونل مقابلوں کے اعراض و مقاصد بیان کی اور مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ اس کے بعد طالبعلموں کے مابین باقاعدہ مقا بلہ شروع ہوا۔جہاں ججز کے فرائض مولانا منظور شاہ، مولانا شفیق الرحمٰن،ذاکر زخمیؔ،اکرام الدین، احمد علی درانیؔ،شراف الدین اور اشفاق نے انجام دئیے۔حُسنِ قرات میں ہائی سکول گوہکیر کے طالب علم ذاہد الراشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نعت شریف میں ہائی سکول کُشم کے انعام اللہ،ملی نعمہ فائق الرحمٰن ہائی سکول گوہکیراول ائیے۔۔قومی ترانہ ہائی سکول بونی کے مسعود گروپ کے حصے میں ائی۔انگریزی تقریر میں اقراء عادل اوردو تقریر میں ہائی سکول وریجون کے مزمل علی، کوئز مقابلے میں سہیل گروپ بازی لے گئے جبکہ ارٹ ہائی سکول کوشٹ کے حصے میں ائی۔اگلے مقابلہ تورکھو زون،مستوج زون کے ساتھ یکم نوامبر سے شروع ہونے جو کہ دو دن جاری رہینگے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما