چترال (نما یندہ چترال میل) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے چترال میں بجلی کے 43ہزار سے ذیادہ صارفین کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کا تازہ ترین مثال جمعہ کے دن بجلی کی چار گھنٹوں سے ذیادہ کی بلاجواز بندش ہے جس کا جواز مختلف علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ درختوں کی شاخ تراشی بتائی گئی۔ چترال شہر کے قریب جوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن میں عملے کے مطابق پیسکو نے شاخ تراشی کے لئے تین گھنٹوں کی پرمٹ لے لی تھی جوکہ شام 6بجے کو ختم ہونا تھا اور پیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر گرڈ اسٹیشن جاکر اطلاع دینا تھا لیکن پیسکو کے متعلقہ حکام ایک گھنٹے کی تاخیر سے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے اور صارفین کو ایک گھنٹے کا مزید انتظار کرنا پڑا۔ ایس ڈی او پیسکو کا موبائل فون کا جواب دینے سے بار بار کتراتا رہا جبکہ متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ شام 7بجے کے قریب جوٹی لشٹ میں ہونے کی بجائے پیسکو آفس میں موجود تھا۔ ان سے جب بجلی کی بحالی میں تاخیر کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور نہ ہی انہیں جمعہ کے دن شاخ تراشی کے علاقوں کا واضح علم تھا۔ اس سلسلے میں پیسکو کے ڈائرکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ انہیں چترال میں بجلی کی بندش کے بارے میں کوئی علم نہیں اور نہ ہی انہیں اس بارے میں اطلاع دی گئی تھی البتہ انہوں نے متعلقہ افسران سے معلومات حاصل کرنے اور میڈیا کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن اس رپورٹ کو فائل کرتے وقت تک ان کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی۔ چترال میں بجلی کے صارفین کا کہنا ہے کہ پاؤر سپلائی کمپنی پر لازم ہے کہ بجلی کی بندش کی پیشگی اطلاع صارفین کو دی جائے لیکن پیسکو کے چترال میں حکام اپنے آپ کو کسی قانون اور قاعدے سے بالاتر سمجھتے ہیں اور گزشتہ دنوں سے بجلی کی بندش کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



