دے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج جمعرات کے روز بھی بند رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)دے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری تنازعے کی وجہ سے سکول کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا تھا۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر چترال لوئر ے ترجمان کے مطابق کے دے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج 10 اکتوبریعنی جمعرات کو بھی بدستور بند رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے بدھ کے روز سکول کے طلباء ،اسا تذہ اور والدین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سکول کو جمعرات کے روز کھول دیا جا ئے گا۔تاہم اسلام م اباد میں موجود پرنسپل مس کیری کی انکار کے بعد ڈپٹی کمشنر چترا ل نے سکول کو کھولنے کے احکامات جاری نہ کر سکے۔