پی ٹی ائی اپر چترال کے ورکرز کنوینشن ریٹائرڈ پروفیسر جناب کریم بیگ کی زیر صدارت پرل کالج میں منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

بونی ( سرفراز شاہد سے ) آج پی ٹی ائی اپر چترال کے ورکرز کنوینشن ریٹائرڈ پروفیسر جناب کریم بیگ کی زیر صدارت پرل کالج میں منعقد ہوا۔ پارٹی قیادت اور وارکرون نے کھل کر پارٹی امور پر بات چیت کی اور انے والے بلدیاتی الیکشن کے لے ویلج کونسل سے لیکر ڈسٹرکٹ سطح پر ایک عبوری کیمٹی قایم کرنے پر زور دیا۔ وارکرون نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اپر چترال کے لے ایک الگ سیکٹریئٹ ہونا چاہئے تاکہ اپنے مسائل کے حال کے لئے پارٹی قیادت تک پہنچانے میں ہمیں اسانی ہو اور پارٹی معاملات اسی سیکٹریٹ میں سر انجام پائے۔ پارٹی قیادت ورکرز کو یقین دلایا کہ فوری طور پر اپر چترال کے لے جلد سکٹریٹ ممکن بنایا جائے گا اور تنظیم سازی کے لئے دوبارہ مٹنگ منعقد کیا جائے گا اور ایک عبوری کمیٹی اسی مٹنگ میں تشکیل دیا جائے گا۔ انے والی الیگشن پر بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے سنئر رہنما رخمت عازی اور شہذادہ سکندارلملک نے اعلان کیا کہ ہم انے والی بلدیات میں الیگشن کے امیدوار نہیں ہونگے تاکہ نوجوانوں کو موقع ملے۔ اخر میں سید مختار علی شاہ ایڈوکٹ اور سابق تحصل کونسل ممبر سردار حیکم نے پولیٹکس اف چترال کے پیج میں چھاپنے والی خبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سید مختار علی شاہ اور سردار حکیم پی ٹی ائی اپر چترال کی طرف سے انے والی بلدیات میں تحصیل کونسل کی نظامت کے امیدواران ہیں اور دونوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا معملہ ہے اس کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے پارٹی جس کو ٹیکٹ دے گا وہی تحصل کونسل کی نظامت کا امیدوار ہوگا اور ہم سب ملکر اسکی سپورٹ کرینگے اور تمام ورکرز پر زور دیا کہ سوشیل میڈیا میں اسطرح کے خبروں پر کان نہ دھرے۔ اسی طرح مٹنگ صدارتی خطبے کیساتھ خوشگوار طریقے سے اختیتام پزیر ہوا