ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے سنیر خاتون میڈکل افیسر ڈاکٹر سلطانہ کو بدھ کے روز کو چترال زرگراندہ میں سینکڑوں اشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے سنیر خاتون میڈکل افیسر ڈاکٹر سلطانہ کو بدھ کے روز کو چترال زرگراندہ میں سینکڑوں اشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جو کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔ وہ کچھ عرصہ سے سرطان (کینسر) کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 45 برس تھی مرحومہ گزشتہ دو ہاینوں سے چترال کے خواتین مریضوں کی خدمت میں مصرو ف عمل تھی۔ چترال سے اراکین اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،مولانا ہدایت الرحمن اور جے یو ائی لویر چترال کے قایدین مولانا عبد الرحمن۔مولانا عبد السمیع اور حافظ انعام میمن نے ایک اخباری بیان کے ذریعے ڈاکٹر سلطانہ کی وفات کو چترال کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے غم ذدہ خاندان کے ساتھ تغزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔