صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کی مطالبے پر ایک خاتون میڈیکل افیسر سمیت تین ڈاکٹروں کا دررش اور بونی اپر چترال تبادلہ کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کی مطالبے پر ایک خاتون میڈیکل افیسر سمیت تین ڈاکٹروں کا دررش اور بونی اپر چترال تبادلہ کر دیا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے نو ٹیفیکشن نمبر SO (E)H-11/4-1/2019 ، Dated 25-09-19 کے ذریعے ڈاکٹر ہارون مصطفی کو حیات اباد میڈیکل کمپلکس پشاور سے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی اپر چترال۔ڈاکٹر عظمت ولی شاہ کو حیات اباد میڈیکل کمپلکس پشاور سے ٹی ایچ کیو دروش اور خاتون میڈیکل افیسر ڈاکٹر بی بی حفصہ کو DHQ نو شہرہ سے ٹی ایچ کیو دروش فوری تبادلہ کر دیا گیا ہے۔