اسٹا ک میں موجود ادویات کی وارنٹی جاری کیا کریں۔ ڈرگ انسپکٹر چترال ضیاء اللہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈرگ انسپکٹر چترال ضیاء اللہ نے چترال میں فارماڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ منعقدہ ایک کونسلنگ نشست میں ڈسٹری بیوٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اسٹا ک میں موجود ادویات کی وارنٹی جاری کیا کریں جبکہ فارماسیوسیٹکل کمپنیوں سے براہ راست خریداری نہ کرنے والے اسٹاکسٹوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت قواعد وضوابط کے مطابق تقاضوں کو پورا کریں۔ انہوں نے ڈرگ ایکٹ کے مختلف شقوں پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ وارنٹی جاری کئے بغیر ڈسٹری بیوشن کا کام نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ادویات کا کاروبار حساس نوعیت کا حامل ہے جس میں انسانی زندگی کی بقا کا مسئلہ شامل ہے۔ انہوں نے ایسے اسٹاکسٹوں پر زور دیا کہ وہ براہ راست متعلقہ فارما کمپنیوں سے ادویات خریدنے کا سلسلہ شروع کریں تاکہ انہیں مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔