پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی(پی سی ڈی اے) چترال کے انتخابات میں ایون سے تعلق رکھنے والے سابق رکن ضلع کونسل رحمت الٰہی کو تین سال کے لئے متفقہ طور پر چیرمین منتخب کرلئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی(پی سی ڈی اے) چترال کے انتخابات میں ایون سے تعلق رکھنے والے سابق رکن ضلع کونسل رحمت الٰہی کو تین سال کے لئے متفقہ طور پر چیرمین منتخب کرلئے گئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں دروش کے ادریس محمد اور بونی کے فرید احمد نائب صدور اور محمد حسین جنرل سیکرٹری، سریر الدین فنانس سیکرٹری اور سیف محمد انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔ ہفتہ کے دن منعقد ہونے والی جنرل باڈی اجلاس میں سبکدوش ہونے والے چیرمین عمران حسین نے کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اپنی کابینہ کو تحلیل کردیا جس کے ساتھ انتخابی عمل شروع ہوا اور حالات کو غوروحوض کے بعدبلامقابلہ کابینہ منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نومنتخب چیرمین رحمت الٰہی نے کیمسٹ برداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اتر نے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔