چترال (ارشاد اللہ شادؔ سے) چترال کی وادی گولین میں جامی اشپار نامی گلیشئیر پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہزاروں افراد کے متاثرہ علاقوں میں محصور ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ بروز جمعہ06/09/2019ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان فوڈ پروگرام کے تحت گولین سیلاب متاثرین میں 150فوڈ پیکجز جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، خشک دودھ، گھی،مصالحہ جات و دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کئے گئے۔ علاقے کے لوگ مذکورہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ چترال کے ذمہ دار نے کہا کہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW) ٹرسٹ پاکستان چترال میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا