چترال (شاہ مراد بیگ سے) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے صارفین کو بجلی سپلائی کرنے کی بجائے مختلف حیلے بہانے گھڑنے شروع کردئیے اور مقامی ایس ڈی او سمیع اللہ نے خراب ٹرانسفارمر کی ملکیت سے ہی انکار کردیا جسے انہوں نے ‘انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر ‘ قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جبکہ دنین کے سرکاری کالونی اور مضافات میں گزشتہ 48گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی بند ہونے سے سینکڑوں صارفین سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ صارفین نے میڈیا کو بتایاکہ ایس ڈی او پیسکو کا یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے اور انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر کا اصطلاح وہ پہلی مرتبہ سن رہے ہیں اور ماضی میں جب بھی یہ ٹرانسفارمر خراب ہوئی تو پیسکو نے ہی اسے مرمت کرکے ٹھیک کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار وہ اس ٹرانسفارمر کی مرمت کی ذمہ داری صارفین اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پر ڈال رہے ہیں جوکہ کسی بھی طور پر درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی معلومات کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کا کام عمارتوں اور سڑکوں کی تعمیر ہے لیکن ٹرانسفارمر کی مرمت پیسکو کے اس اہلکار نے اس محکمے کی ذمہ داریوں میں شامل کردیا ہے اور یہ صارفین کے ساتھ سنگین مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او پیسکو چترال اور ایگزیکٹیو انجینئر کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کرائی جائے اور خراب ٹرانسفارمر کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔ دریں اثناء پیسکو سب ڈویژن چترال کے بارے میں مختلف علاقوں کے صارفین نے بتایاہے کہ جہاں بھی ٹرانسفارمر خراب ہوئے ہیں، وہاں کے صارفین سے نہ اس کی مرمت کے اخراجات وصول کئے گئے بلکہ اس کی تیمرگرہ ٹرانسپورٹیشن کے چارجز بھی لے لئے۔ جب ایس ڈی او سمیع اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر کی مرمت ان کی ذمہ داری نہیں ہے۔
تازہ ترین
- ہومکلرز آف چترال کی طرف سے مارخور رمضان فٹسال لیگ سیزن ون 2026 کا گرانڈ فائنل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری


